لاہور: مائیگرنٹ ریسورس سینٹر (MRC) کی جانب سے مائیگریشن میڈیا ایوارڈز 2022 کا انعقاد

لاہور: مائیگرنٹ ریسورس سینٹر (MRC) کی جانب سے مائیگریشن میڈیا ایوارڈز 2022 کا انعقاد

لاہور : مائیگرنٹ ریسورس سینٹر (MRC) پاکستان نے لاہور پریس کلب کے تعاون سے 19 دسمبر 2022 کو لاہور میں مائیگریشن میڈیا ایوارڈز 2022 کا انعقاد کیا۔ ایوارڈ کی تقریب ہجرت کے مسائل پر تعاون، بہتر معلومات کو تسلیم کرنے ، صحافیوں اور میڈیا کے نمائندوں کے کام کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کی گئی ہے جنہوں نے گزشتہ آٹھ ماہ میں ہجرت کے عنوان پر رپورٹنگ میں حصہ لیا۔

ہجرت کے بارے میں معلومات ممکنہ تارکین وطن کو ان کی نقل مکانی کی رفتار کے بارے میں باخبر فیصلہ لینے کے لیے بااختیار بنانے کا ایک اہم عنصر ہے۔ غیر قانونی نقل مکانی، انسانی اسمگلنگ اور تارکین وطن کی اسمگلنگ کے خطرات اور نتائج کے ساتھ ساتھ ہجرت کے قانونی راستوں کے بارے میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا انسانی اسمگلنگ اور اسمگلنگ کے نیٹ ورکس کے ذریعے پھیلائی جانے والی غلط معلومات کا مقابلہ کرنے کے لیے اہم ہے۔ صحافی اور پاکستانی میڈیا کا منظرنامہ غلط معلومات کو ختم کرنے اور عوام کو آگاہ کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ میڈیا مائیگریشن ایوارڈز کے مقابلے میں پاکستان بھر سے ہجرت پر 45 سے زائد کہانیاں/ رپورٹس موصول ہوئیں ۔ ان ایوارڈز کا اعلان انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی ڈویلپمنٹ (ICMPD) نے "پاکستان میں غیر قانونی ہجرت کے خطرات سے متعلق آگاہی اور معلوماتی مہم” کے فریم ورک کے تحت کیا ہے۔

لاہور پریس کلب کے ممبر جناب شیراز حسنات نے اپنے کلمات میں تقریب کے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ICMPD کو پاکستان میں پہلی بار مائیگریشن میڈیا ایوارڈز کے انعقاد پر مبارکباد دی۔ شیراز حسنات نے پاکستان میں مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز (MRCs) کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہجرت پر غور کرنے سے پہلے ممکنہ اور خواہشمند تارکین وطن کو ہجرت کے عمل، ان کے حقوق اور ذمہ داریوں کے بارے میں جاننا وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ MRCs کے ساتھ یہ تعاون درست اور متوازن صحافت کے ذریعے پاکستانیوں کے لیے ہجرت سے متعلق معلومات تک رسائی کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

دیگر معروف صحافیوں بشمول جناب حبیب اکرم، جناب شفیق جالندری اور لاہور پریس کلب کے سابق صدر اعظم چوہدری نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک ہجرت کے تناظر میں میڈیا تصدیق شدہ معلومات، باخبر آراء کے ساتھ ساتھ متوازن اور جامع بیانیہ کی فراہمی کے حوالے سے بہت اہم ہے۔ بہت زیادہ توجہ دلوانے کے باوجود، ہجرت کی پیچیدہ صورتحال، مہاجرین اور ان کے حالات کو زیادہ درست طریقے سے پیش کیا جا سکتا ہے۔ یہ بات بھی انتہائی اہم ہے کہ ہجرت کے حوالے سے کوئی بھی غلط معلومات فراہم کرنے سے پرہیز کرنا چاہیے۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کی نائب صدر محترمہ مائرہ عمران نے روشنی ڈالی کہ میڈیا کو ہجرت اور ریاست کی جانب سے دستیاب پالیسیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے رائے عامہ کی تشکیل میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔جبکہ مائیگرنٹ ریسورس سنٹر پاکستان کی محترمہ نادیہ کاشف نے میڈیا کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ میڈیا مہاجرین اور قانونی ہجرت کے لیے لوگوں کی سوچ مرتب کرنے میں مثبت کردار ادا کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میڈیا کی ہجرت کے عنوان پرمثبت رپورٹنگ یقینی طور پر عوام کو موصول ہونے والی معلومات کی حد اور معیار کو متاثر کرے گا، خاص طور پر یہ خواہش مند اور ممکنہ تارکین وطن کے لیے زیادہ فائدہ مند ہوگا ۔میڈیا رپورٹنگ ہمارے معاشرے میں ہجرت کے مسائل کو سمجھنے میں بھی اہم کردار ادا کرےگا۔

ایوارڈز کی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی ممبر پنجاب اسمبلی سید یاور عباس بخاری نے پرنٹ انگلش اور اردو، ڈیجیٹل، الیکٹرانک اور ایمرجنگ ٹیلنٹ کی کیٹیگریز میں مائیگریشن رپورٹنگ ایوارڈ جیتنے والے پانچ صحافیوں کو شیلڈز اور انعامی رقم پیش کی۔ سید یاور عباس بخاری نے منتظمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے مختلف اضلاع میں محفوظ اور باخبر ہجرت کے بارے میں شعور بیدار کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو درست سمت میں لانے کی ضرورت پر زور دیا اورکہا کہ عالمی منڈیوں کی طلب کے مطابق تکنیکی مہارتیں حاصل کرکے اور انہیں پاکستان اور بیرون ملک روزگار کی منڈیوں سے جوڑ نے میں مدد فراہم کی جائے۔

پراجیکٹ مینیجر MRCs محترمہ حنا مقصود نے تقریب کا اختتام پر شرکت کرنے والے تمام صحافیوں کے کام کو سراہا اور ایوارڈ کی تقریب کو کامیاب بنانے کے لیے ان کی موجودگی کا شکریہ ادا کیا۔

مائیگرنٹ ریسورس سینٹر (MRC) پاکستان کے بارے میں:
مائیگرنٹ ریسورس سینٹرز (MRC) اسلام آباد اور لاہور میں 2016 میں قائم کیے گئے تھے۔ MRCs اسلام آباد میں وزارت برائے اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ (MOPHRD) کے زیر اہتمام اور لاہور میں حکومت پنجاب کے محکمہ محنت اور انسانی وسائل کے ساتھ کام کرتے ہیں۔دونوں ایم آر سیز کو یورپی یونین کے مالی تعاون سے چلنے والے منصوبے "پاکستان میں ہجرت پر شعور اجاگر اور معلوماتی مہم ” اور انٹرنیشنل سینٹر فار مائیگریشن پالیسی اینڈ ڈیولپمنٹ (ICMPD) کی جانب سے نافذ کیا گیا ہے۔ ایم آر سیز لوگوں کی ہجرت پر غور کرتے وقت باخبر فیصلے کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ایم آر سیز درج ذیل خدمات فراہم کرتے ہیں: مشاورت، تارکین وطن کے لیے خدمات کے حوالہ جات، روانگی سے پہلے واقفیت اور مقامی کمیونیٹیز، تکنیکی ، پیشہ وارانہ اداروں ، یونیورسٹیوں اور سرکاری دفاتر کے ساتھ معاونت۔

تعارف: رانا علی زوہیب

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*