یؤرٹاسکر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ فٹبال چیمپیئن شپ کا انعقاد

یؤرٹاسکر کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ فٹبال چیمپیئن شپ کا انعقاد

نیو یارکرز نے ساتویں یؤر ٹاسکر فٹبال چیمپیئن شپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد جیت لی

اسلام آباد: یؤرٹاسکر کی جانب سے لیئر لیگز اور ورلڈ گروپ کے تعاون سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ فٹبال چیمپیئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔ جڑواں شہروں نے گزشتہ ہفتے کے دن دو ٹیموں کے درمیان شاندار فٹبال چیمپئن شپ کا فائنل دیکھا، لیکن نیو یارکرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد مقابل ٹیم کوپینالٹی کِکس کی بنیاد پر شکست دے دی اورساتویں یؤر ٹاسکر فٹبال چیمپیئن شپ جیت لی۔

یؤرٹاسکر ہاکس کے خلاف پینالٹیز پر2-1 سے جیت نیو یارکرز کیلئے چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کیلئے کافی ثابت ہوئی۔ 8 ٹیموں کے مابین 12 پول میچز کھیلے گئے اور کوالیفائرز سیمی فائنلزاور فائنل میں مدمقابل ہوئے۔ دیگر ٹیموں میں پنڈی بادشاہ، بلیک پینتھرز، ڈیجیٹل اسکواڈ، جہلم اسٹالیئنز،مارخور، اور یؤرٹاسکر یونائیٹڈ شامل تھیں۔

ذیشان ریاض (چیف آپریٹنگ آفیسر، یؤر ٹاسکر) نے کہا کہ یہ تقریبات دماغی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے لیئر لیگز اور ورلڈ گروپ کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم مینجمنٹ اور پلاننگ میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنے میں تعاون کیا۔ انہوں نے پاکستان میں کھیلوں کے کلچر کی حوصلہ افزائی کیلئے مستقبل میں مزید ایونٹس کا اہتمام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

مزید برآں، یؤرٹاسکرنے بارہ سال سے کم عمر بچوں کیلئے سائیڈ فٹبال میچ کا بھی اہتمام کیا تاکہ وہ بھی کھیلوں میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکیں۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*