کھوئی رٹہ: سپیشل سکول کائس میرپور کی کھلاڑی مطعیہ آمین کو پاور لفٹنگ میں پوزیشن پانے پر قیوم راجہ کی مبارک باد اور ادارہ کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اور اسکے ڈائریکٹر ڈاکٹر امجد انصاری کو خراج تحسین ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں پاکستان بھر کے سپیشل بچوں کے درمیان پاور لفٹنگ کا مقابلہ ہوا جس میں کشمیر انسٹیٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن (کائس ) کی طالبہ مطعیہ آمین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انکی واپسی پر ادارہ نے انکا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر قیوم راجہ نے کہا کہ کائس اور اس کاسٹاف زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے جو سپیشل بچوں کو صرف علمی ہی نہیں بلکہ زہنی اور جسمانی تربیت بھی دے رہا ہے۔ کائس 2001 میں ڈاکٹر امجد انصاری کے سری نگر کلینک کے بالائی حصہ میں قائم کیا گیا تھا جو ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے اب ملک بھر میں سپیشل بچوں کے بڑے اداروں کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔
کائس مختلف مقابلوں کے لیے اپنے بچوں کو بیرون ملک بھیجنے کا اعزاز بھی حاصل کر چکا ہے ۔