عملہ صفائی کی پیشہ ورانہ حفاظت توجہ کی متقاضی ہے

عملہ صفائی کی پیشہ ورانہ حفاظت توجہ کی متقاضی ہے

ٹوبہ ٹیک سنگھ: سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز (CPDI) نے سینیٹری ورکرز کے لیے پیشہ ورانہ حفاظتی طریقہ کار کے بارے میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقادجی آئی زیڈ کے سپورٹ ٹو لوکل گورننس پروگرام (لوگو II) پروجیکٹ "پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانا” ہے کے تحت کیا۔

جناب احمد جواد سردار، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نے بھی تقریب میں شرکت کی اور تربیتی ارکان کو ھدایت کی کہ وہ اچھے طریقے سے تربیت میں حصہ لیں۔
ڈائریکٹرلوکل گورنمنٹ اکیڈمی لالہ موسیٰ، جناب نجیب اسلم صاحب اس تربیت میں شرکت کے لیے خصوصی طور پر تشریف لائے، انھوں نے اپنے خطاب کے دوران سیور مین اور سینٹری ورکرز کے کام کی تعریف کی اور ان کو ادارے کی ریڑھ کی ھڈی قرار دیا۔ اپنی ٹیم کے لیے اس تقریب کا اہتمام کرنے پر CPDI اور GiZ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ممبران کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے سیشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

اس تربیتی سیشن کا مقصد سینیٹری ورکرز کے کیڈرز کی محفوظ اور مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس ٹریننگ میں میونسپل کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 37 سے زائد میونسپل سینٹری ورکرز نے حصہ لیا۔ تربیت کے شرکاء کو صحت اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات سےآگاہ کیا گیا تھا، اور ذاتی حفاظتی سازوسامان PPE کٹس کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔

سیشن کے اختتام پر شرکاء میں کٹس تقسیم کیں گیئں۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*