عملہ صفائی کی پیشہ ورانہ حفاظت توجہ کی متقاضی ہے

عملہ صفائی کی پیشہ ورانہ حفاظت توجہ کی متقاضی ہے

شیخوپورہ: سینٹر فار پیس اینڈ ڈیولپمنٹ انیشیٹوز (CPDI) نے سینیٹری ورکرز کے لیے پیشہ ورانہ حفاظتی طریقہ کار کے بارے میں ایک روزہ تربیتی سیشن کا انعقادجی آئی زیڈ کے سپورٹ ٹو لوکل گورننس پروگرام (لوگو II) پروجیکٹ "پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں موثر عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے مقامی حکومتوں کو مضبوط بنانا” ہے کے تحت کیا۔

اس تربیتی سیشن کا مقصد سینیٹری ورکرز کے کیڈرز کی محفوظ اور مؤثر طریقے سے کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔ اس ٹریننگ میں میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کے 25 سے زائد میونسپل سینٹری ورکرز نے حصہ لیا۔ تربیت کے شرکاء کو صحت اور حفاظتی اقدامات کے بارے میں معلومات سےآگاہ کیا گیا تھا، اور ذاتی حفاظتی سازوسامان PPE کٹس کے استعمال کا عملی مظاہرہ کیا گیا تھا۔ جناب معظم علی جنجوعہ، پراجیکٹ مینیجر CPDI نے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے ایک صف اول کے سپاہی کے طور پر سینٹری ورکرز کے قابل قدرکردار کو سراہنے پر زور دیا۔

جناب محمد علی، سپیرٹنڈنٹ میونسپل منڈی بہاؤالدین نے اپنی ٹیم کے لیے اس تقریب کا اہتمام کرنے پر CPDI اور GiZ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اپنی ٹیم کے ممبران کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے سیشنز میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

سیشن کے اختتام پر شرکاء میں کٹس تقسیم کیں گیئں۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*