پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کی سالمیت کے لیئے اصولوں پرڈٹی ہوئ ہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی پاکستان کی سالمیت کے لیئے اصولوں پرڈٹی ہوئ ہے لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی غیرمشروط طور پراپنی مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے – لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

یوم آزادی تجدید عہد کے طور پر منانے پر ایکس سروس مین مبارکباد کے مستحق ہیں لیفٹیننٹ جنرل (ر)نعیم خالد لودھی

راولپنڈی (رانا علی زوہیب) پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی جائزہ اجلاس مرکزی صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب کی زیر صدارت ہیڈکوارٹر راولپنڈی میں منعقد ہوا۔ دیگر شرکاء میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی، مرکزی سینئرنائب صدر میجر جنرل (ر) جاوید اسلم طاہر، بریگیڈئر(ر) عبدالروف ملک، کرنل (ر) سجاد اختر ملک، کرنل (ر) ممتاز خان، کرنل (ر) جاوید اقبال اور ڈپٹی ڈائیریکٹر مسعود چوہدری شامل تھے۔

مرکزی صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے تمام پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کی مناسبت سے نکالی جانے والی ریلیوں اور دیگر تقریبات میں ایکس سروس مین کی بھرپور شمولیت کو سراہا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ایک جانب وطن عزیز کی سالمیت کے لیئے اپنے اصولی موقف پر ڈٹی ہوئی ہے اور وطن عزیز کی سالمیت و بقاء پر کسی سمجھوتہ کو تیار نہیں ہے جبکہ دوسری جانب ہم اپنی مسلح افواج کے ساتھ غیر مشروط طور پر کھڑے ہیں۔ آج کی جنگ ڈیسیپشن اور پروپیگنڈا کی جنگ ہے۔ ایکس سروس مین سوسائٹی کے جانباز غازی اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ ہر محاذ پر دشمن کو شکست دے رہے ہیں جسکی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔

75ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان بنانے کے لیئے ہمارے آباء کی عظیم قربانیاں ہمیشہ ہمارے لیئے مشعل راہ ہیں۔ ہمیں آزادی قائم رکھنے اور امن وآشتی یقینی بنانے میں افواج پاکستان کے اہم ترین نمایاں کردار کو کبھی فراموش نہیں کرنا چاہئے۔

اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہا کہ یوم آزادی ہم تمام محب وطن پاکستانیوں سے تجدید عہد کا متقاضی ہے کہ ہم قائداعظم کے فرامین تنطیم، اتحاد، ایمان کووطن عزیزپاکستان کی آزادی، خودمختاری، سالمیت، وترقی کے لیئے ہدف برتوجہ بنا لیں۔ یوم آزادی تجدید عہد وفا کے طور پر منانے پر ایکس سروس مین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سینئر نائب صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی میجر جنرل (ر) جاوید اسلم طاہر کا کہنا تھا کہ قوم کے اندر جڑپکڑنے والی تقسیم و نفرت انگیزی مملکت کے لیئے باعث عدم استحکام و تباہی ہوتی ہے۔ وطن عزیز اسوقت معاشی غیرمستحکم صورتحال سے گزر رہا ہے جبکہ عالمی طاقتیں باریک بین نظریں گاڑے ہوئے ہیں۔ لہذا، وقت کا تقاضہ ہے کہ ہم قومی حمیت و مثبتیت کا سہارا لیتے ہوئے مشکل وقت کا مقابلہ کریں اور وطن عزیز کے دشمنوں کے ارادوں کو شکست فاش دیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ معاشی عدم استحکام قومی ترقی کو بری طرح متاثر کر رہا ہے لہذا وقت کی ضرورت ہے کہ تمام سیاسی قوتیں اور تمام ادارے سرتوڑکوشش کریں اور ملک کو واپس معمول پر لانے کی جستجو کریں۔

پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی مضبوطی کے ساتھ پاکستان اور اسکی مسلح افواج کی فلاح و ترقی کے ساتھ کھڑی ہے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*