یؤرٹاسکر کی جانب سے سال کے بہترین ایمپلائیز کیلئے پروموشن ایوارڈز کی تقریب کا انعقاد

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ ای کامرس مارکیٹنگ اورکنسلٹنگ ایجنسی یؤرٹاسکر نے سال2021-22 کے اپنے 50 سے زائد بہترین ایمپلائیز کیلئے سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے اور پروموشن ایوارڈز کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کی صدارت چیف آپریٹنگ آفیسر ذیشان ریاض نے کی جس میں یؤرٹاسکر کے شعبہ جاتی سربراہان اور دیگر عملے نے بھی شرکت کی۔

ترقی پانے والے اور بہترین ایمپلائیز کو شیلڈز اور سرٹیفکیٹس دیتے ہوئے ذیشان ریاض نے وصول کنندگان کو ان کے سیکھنے کے رویے، محنت، اور یؤرٹاسکر کے اولین مقاصد کے حصول کیلئے شاندار کامیابیوں پر مبارکباد پیش کی اور مستقبل میں بھی ان کو مسلسل خدمات کیلئے ترغیب دلائی۔

ذیشان ریاض نے کہا کہ عہدے میں اضافہ ذمہ داریوں میں اضافے کا باعث بنتا ہے اور ہمیں نئے اہداف سے وابستہ اپنے فرائض کو زیادہ محنت، لگن اور عزم کے ساتھ ادا کرنا چاہیے۔ سال کے تین بہترین ایمپلائیز میں ذیشان ارشد، ذیشان خالد، اور سید اسد عباس شامل تھے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*