قونصلیٹ آف لبرلینڈ میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب

تقریب سے قونصل جنرل فیصل بٹ اور سٹیٹ سیکرٹری نے خطاب کیا۔

پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر قونصلیٹ آف لبرلینڈ میں کیک کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ قونصل جنرل فیصل بٹ نے قونصلیٹ کے عملے اور دیگر معززین کے ہمراہ کیک کاٹا۔

لبرلینڈ کے سٹیٹ سیکرٹری اور ڈپٹی میئر لندن ڈاکٹر طارق عباسی نے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے پاکستانی عوام کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان لاکھوں قربانیوں سے معرض وجود میں آیا۔ دنیا آزادی کی خاطر کی جانے والی کوششوں کی قدر کرتی ہے۔

اپنے خطاب میں قونصل جنرل فیصل بٹ نے پاکستانی شہریوں کو ان کے یوم آزادی کی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ پاکستان مزید خوشحال اور ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔ پاکستان کے ساتھ تجارت، توانائی، ثقافت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں دوطرفہ سرگرمیاں اور تعاون سے دونوں ممالک کے تعلقات میں اضافہ ہوگا۔ ہم معیاری تعلیم کے لیے پاکستانی حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہیں.

یونیورسٹی آف لبرلینڈ 105 ممالک میں آن لائن تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ لبرلینڈ پاکستانی طلباء کے لیے اسکالرشپ کے بہترین مواقع فراہم کرے گا۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*