لاہور میں گھر پر قبضہ ، 5 تولے سونا ، سامان اور 1 لاکھ نقدی غائب ، مقدمہ درج

لاہور (راؤ محمد شعیب) لاہور میں خاتون کے گھر پر قبضہ ہوگیا . قبضہ گروپ نے مکان کے تالے توڑ کر گھر سے ضروری سامان ، 5 تولے سونا اور ایک لاکھ روپے نقدی بھی ہڑپ کرگئے . پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی.

تفصیلات کے مطابق عذرا بی بی نامی خاتون نے بوستان کالونی کوٹ لکھپت میں مکان خریدا . مکان کی بالائی منزل کرائے پر دے دی جبکہ زیریں منزل میں اپنے گھر کا سامان ، 5 تولے طلائی زیور اور ایک لاکھ روپے نقدی ایک صندوق میں بند کرکے مکان میں رکھ کر تالے لگا دیے اور واپس اپنے رہائش پر آگئے. ایف آئی آر کے مطابق عذرا بیگم رسول کا کہنا ہے کہ چند دن بعد جب ہم گھر پر ضروری سامان لینے گئے تو دیکھا کہ گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے ہیں جبکہ سامان بھی غائب ہے .

گھر میں موجود ایک عورت سے دریافت کرنے پر معلوم ہوا کہ شاہد علی اور شبیر احمد نامی شخص نے 4 نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر گھر کے تالے توڑے اور سارا سامان غائب کردیا . اسی اثناء میں مذکورہ املزمان آتشی اسلحہ لہراتے ہوئے آئے اور عذرا رسول اور اسکے ہمرا رشتہ داروں کو اسلحے کے زور پر گھر سے نکال دیا اور دھمکیاں دیں کہ اگر پولیس کو بتایا تو جان سے مار دیا جائے گا .

تھانہ کوٹ لکھپت پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے.

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*