کربل کی خاک لا کے تجھے دم کروں گی میں : شمسہ خضر

کربل کی خاک لا کے تجھے دم کروں گی میں : شمسہ خضر

تازہ غزل 🍂✍

کربل کی خاک لا کے تجھے دم کروں گی میں
کچھ اس طرح سے درد ترا کم کروں گی میں

اس کو دکھائی دے گا مرا نقش ہر جگہ
خود کو ہر ایک عکس میں یوں ضم کروں گی میں

دل میں مرے گداز کی لذت جواں رہے
ہنستے ہوئے بھی آنکھ ذرا نم کروں گی میں

دل سے نکال پھینکوں گی ہر ایک خواب کو
یوں آفتابِ زیست کو مدھم کروں گی میں

میں ڈھونڈتی رہوں گی ترے روبرو تجھے
تیرے قریب رہ کے ترا غم کروں گی میں

لکھا ہوا ہے نام "ترا” اور "مرا” کہیں
کوشش تو میری یہ ہے اسے "ہم” کروں گی میں

شمسہ خضر

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*