یؤرٹاسکر کی جانب سے صحافیوں کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کا انعقاد

یؤرٹاسکر کی جانب سے صحافیوں کیلئے ڈیجیٹل مارکیٹنگ ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد (عروج ندیم) : عالمی ای کامرس کنسلٹنگ ایجنسی یؤرٹاسکر نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں صحافیوں کیلئے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاجو یؤرٹاسکرکی سال 2022میں فراہم کرنے والی ورکشاپس کی ایک کڑی ہے تاکہ وہ صحافی جو اپنا کاروبار یا فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں کو ٹریننگ فراہم کی جاسکے۔

یؤرٹاسکر کے ٹریننگ ماہرین؛ نوازش تواب، نتاشا قادری، محمد حسان اور اسامہ پیرزادہ نے ورکشاپ کا آغاز کیا اور میڈیا کو ڈیجیٹل دور میں ابھرتے ہوئے رجحانات کے بارے میں گہرائی سے سمجھنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن پرانے طریقوں پر حاوی ہوتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے میڈیا کیلئے نئی ٹیکنالوجیز کی معلومات اورمہارت حاصل کرنا ضروری ہو گیا ہے۔

ورکشاپ مختلف ڈیجیٹل مارکیٹنگ ٹیکنالوجیزپر مشتمل تھی، بشمول SEO، سوشل میڈیا، SEM، ای میل مارکیٹنگ، ای کامرس اور کانٹینٹ مارکیٹنگ جو موجودہ ڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کی بنیاد ہے۔ نوازش اور نتاشا نے تفصیلاً ان ٹرمز اور ٹیکنالوجیز پر گفتگو کی۔

”صحافت میں جدید رجحانات روایتی صحافتی طریقوں کو تبدیل کر رہے ہیں۔ صحافت کی نئی تکنیک نے اب ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز کے ساتھ رپورٹنگ کو بھی ایک نیا انداز دے دیا ہے۔ ان مہارتوں کا استعمال کرتے ہوئے، میڈیا ڈیجیٹل خواندگی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے“، صدر نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا۔

سیکرٹری نیشنل پریس کلب خلیل راجہ کا کہنا تھا کہ ”ہمیں یؤرٹاسکر کے اس طرح کے اقدامات کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے جس کا مقصد صحافی برادری کو پاکستان کے ڈیجیٹل مستقبل کو یقینی بنانے کیلئے فعال کردار ادا کرنے میں مدد دینا ہے“۔

یؤرٹاسکر اور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے مابین اسامہ پیرزادہ، ڈائریکٹر ہیومن ریسورس یؤرٹاسکر اور خلیل راجہ، سیکرٹری نیشنل پریس کلب نے مفاہمت کی ایک یادداشت پربھی دستخط کیے تاکہ ایک مثبت سیکھنے کے ماحول کی تخلیق کیلئے مل کر کام کیا جائے جہاں صحافی ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور ای کامرس کے عصری رجحانات کو دریافت کر کے فائدہ حاصل کر سکیں۔

پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیم سے بزنس اور آئی ٹی سمیت مختلف بیٹس پر رپورٹنگ کرنے والے صحافی ورکشاپ کا حصہ تھے۔ یؤرٹاسکراور نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر منعقدہ ورکشاپ کی کامیاب تکمیل کے بعدنامور صحافی عمار مسعود نے صحافیوں کو اسنادبھی تقسیم کیں۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*