عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات : شیخوپورہ میں سیمنار کا انعقاد

عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات : شیخوپورہ میں سیمنار کا انعقاد

شیخوپورہ : عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات 24 اپریل 2022 تا30 اپریل 2022 کے سلسلہ میں پنجاب کے باقی اضلاع کی طرح ضلع شیخوپورہ میں بھی حفاظتی ٹیکہ جات کی اہمیت کے حوالے سے ضلع کونسل ہال شیخوپورہ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ کی طرف سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا.

سیمینار میں روٹری کلب ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن اور یونیسیف کے نمائندوں نے پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ۔مقررین جن میں مہمان خصوصی ڈاکٹر سمیع اللہ گٹ ، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی شیخوپورہ ، ڈاکٹر طارق محمود صدر فورم آف فیملی فزیشن، تعضیم احمد کمبوہ پاسٹ ڈسٹرکٹ گورنر روٹری کلب ڈسٹرکٹ 3272، ڈاکٹر نور الزمان پاسٹ اسسٹنٹ گورنر روٹری ، میزبان ڈاکٹر کاشف محمود کمبوہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (PS) شیخوپورہ ، ڈاکٹر ہمایوں کاظم ڈزیز سرویلینس آفیسر WHO شیخوپورہ،میڈم ناہید اعجاز (DHCSO) شیخوپورہ، سید طاہر شاہ صدر (AHP) شامل ہیں

شرکت کرنے والوں نے حفاظتی ٹیکہ جات کے بارے میں لوگوں میں شعور اجاگر کرنے کے لیے ا ظہارِ خیال کیا اور اس بات پر زوردیا کہ تمام ڈیو اینڈ ڈیفالٹر بچے اس ہفتہ مورخہ 24 اپریل 2022 تا30 اپریل 2022 عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات میں لازمی طور پر مکمل کریں اور جس میں بچوں کو حفاظتی ٹیکہ جات کی بروقت تکمیل اور خواتین کے مکمل کورس کے حوالے سے خصوصی طور پر زور دیا گیا۔ اور تمام طبقہ فقر کے لوگوں کو مقررین نے اس بات پر قائل کیا کہ وہ اپنے گائوں ،گلی ،محلہ ،شہر، ڈیرہ جات اوربھٹہ جات میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی بھی بچہ یا خاتون اپنے حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس سے محروم نہ رہے یہ ہمارا اخلاقی اور قومی فریضہ بھی ہے۔ تقریب کے اختتام پر واک کا خصوصی اہتمام کیا گیا جو کہ ضلع کونسل ہال سے شروع ہو کر مین لاہور سرگودھا روڈ پر اختتام پذیر ہوئے، جس میں شرکاء نے حفاظتی ٹیکوں کی اہمیت کے بارے میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*