لاہور : پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق گوندل گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے 22 ویں پرنسپل تعینات، پروفیسرعبدالرازق قبل ازیں گورنمنٹ ڈگری کالج نکانہ صاحب میں پرنسپل کی ذمہ داریاں بھی ادا کر چکے ہیں۔
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج کے شعبہ علوم اسلامیہ کے پروفیسر ڈاکٹر عبدالرازق گوندل نے کالج ہذا کے 22ویں پرنسپل کی ذمہ داریاں سنبھال کر اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایف اے اور بی اے ای اسی کالج سے نمایاں پوزیشن لیکر کیا، اور یہ اللہ کا خاص کرم ہے کہ وہ اب وہاں ہی کالج کے پرنسپل بھی تعینات ہو گئے ہیں۔
ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد اپنی ترجیحات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جڑانوالہ آبادی اور رقبہ کے لحاظ سے کہ لحاظ سے بڑی تحصیل ہے، اسی چیز کو مد نظر رکھتے ہوئے جڑانوالہ پوسٹ گریجویٹ کالج میں ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام کا بھی آغاز کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دو ڈی ایس پروگرام بھی شروع کروا دیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی خستہ حال سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر بھی فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ کالج میں پی ایم ایس، سی ایس ایس اور جو ڈیشری کے کورسز کی تیاری کیلئے الگ الگ شعبہ جات بھی بنائے جائیں گے۔ اس موقع پر کالج کے سابق پرنسپلز پروفیسر مظفر علی ضیاء اور امان اللہ خان سمیت پروفیسر عبدالمجاہد پراچہ، پروفیسر عبدالواحد پراچہ اور پروفیسر جاوید اعوان بھی موجود تھے۔