لاہور (رانا علی زوہیب) لاہور کے جلسے میں رکاوٹ ڈالنے کے غرض سے بجلی لوڈ شیڈنگ کا منصوبہ مخالفین کو الٹا پڑنے لگا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے لاہور جلسے کے موقع پر بجلی لوڈ شیڈنگ منصوبہ الٹا پڑنے لگا، گھروں میں ٹی وی پر جلسہ دیکھنے والے اب لوڈ شیڈنگ شیڈول کی وجہ سے جلسے میں شرکت کی تیاری کرنے لگ گئے ہیں۔
موبائل دکانوں پر انٹر نیٹ پیکجز کرانے والوں کا بھی رش بڑھ گیا، شہریوں کا کہنا ہے کہ بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوئی تو موبائل فون پر خان کی تقریر سنیں گے۔
لاہور میں گریٹر اقبال پارک مینار پاکستان پر تحریک انصاف ایک بار پھر پاور شو کرنے جا رہی ہے، عمران خان کی آمد سے متعلق شیڈول اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لیا ہے، چیئرمین اسلام آباد سے خصوصی طیارے پر شام 6 بجے لاہور روانہ ہوں گے۔
شاہ محمود قریشی اور شہباز گل عمران خان کے ہمراہ ہوں گے، پی ٹی آئی لاہور کی قیادت عمران خان کا استقبال کرے گی، علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سیکیورٹی سے متعلق انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حج لاؤنج سے روانہ ہوں گے۔