آئین سے غداری کرنے والوں کے خلاف سوموٹو ایکشن لیکران کو سزائیں دی جائیں: صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

حزب اقتدار ہو یاحزب اختلاف ہر شخص اور ہر پارٹی کو آئین کی خلاف ورزی اس وقت یادآتی ہے جب اس کے مفادکے خلاف کوئی کام ہوجائے

ملک کوآئین کے مطابق مکمل اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے احکامات دئیے جائیں

کراچی : جمعیت علماء پاکستان وملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے موجودہ ملکی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدم اعتماد کو مسترد کرنے کی ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ پرہر طرف سے شور ہے کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت سنگین غداری کامقدمہ چلایا جائے اوریوم تحفظ آئین بنایا جائے لیکن حقیقی صورتحال یہ ہے کہ آئین کے ساتھ کوئی بھی مخلص نہیں خواہ وہ حزب اقتدار ہو یاحزب اختلاف ہر شخص اور ہر پارٹی کو آئین کی خلاف ورزی اس وقت یادآتی ہے جب اس کے مفادکے خلاف کوئی کام ہوجائے ورنہ ملک میں سینکڑوں آئین کے خلاف کام ہورہے ہیں لیکن آئین کادرد رکھنے والوں کی طرف سے اس کے خلاف احتجاج تو بہت دور کی بات ہے ان کے منہ سے ایک لفظ بھی نہیں نکلتا کیا ملک میں اسلامی احکامات کے خلاف اقدامات کرنا آئین سے غداری نہیں؟ ہمارا آئین کہتا ہے کہ اس اسلامی ملک میں کوئی قانون قرآن و سنت کے خلاف نہیں بنے گااور معاشرہ کو اسلامی سانچہ میں ڈھالنے کی کوشش کی جائے گی لیکن اب تک جو بھی حکمراں آئے انہوں نے اپنے اپنے دور میں سود کو جاری رکھنے، فحاشی، عریانی،بدکاری اور انسانوں کی خرید و فرخت کوفروغ دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، گھریلو تشدد اور18سال سے کم عمر کی شادی پر پابندی جیسے سراسر اسلام کے خلاف قوانین منظور کئے گئے کیا اس آئین کی کھلی خلاف ورزی پر آئین کا دردرکھنے والوں میں سے کسی نے کوئی احتجاج کی کال دی یا اس آئین کی سنگین خلاف ورزی پر غداری کا مقدمہ قائم کرنے کا مطالبہ کیا اس سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں سے کسی کو بھی آئین سے اور ملک سے کوئی محبت نہیں بلکہ صرف اپنا مفاد عزیز ہے اور آئین کا نام صرف اپنے ذاتی مفاد کے لئے استعمال کرتے ہیں ہمارا سپریم کورٹ ے مطالبہ ہے کہ جس جس نے جہاں جہاں آئین سے غداری کی ہے ان سب کے خلاف سوموٹو ایکشن لیکران کو سزائیں دی جائیں اور اس ملک کوآئین کے مطابق مکمل اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے کے احکامات دئیے جائیں۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*