صدائے حق پارٹی آزاد کشمیر اور ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپور کی جانب سے ضلع میرپور کے سرکاری ادارہ جات میں ہونے والی کرپشن ، عزت نفس کو مجروح ،رٹھوعہ ہریام پل کی عدم تکمیل ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ،مہنگائی ،نامکمل نیو ٹائونز ، متاثرین منگلا ڈیم کو عدم ادائیگیوں ،بجلی کے بلات میں اوور بلنگ و بے جا ٹیکسزسمیت برقیات ملازمین کو مفت بجلی مہیا کرنے اور شوت خوری کے خلاف کرپشن فری میرپور واک کا اہتمام کیا گیا ۔
کرپشن فری میرپور واک میں تحصیل ڈڈیال سے بہت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور میرپور شہر سے بھی وکلاء ، طلبہ اور شہری بڑی تعداد میں سڑک پر نکلے کرپشن فری میرپور کا آغاز کرکٹ اسٹیڈیم میرپور سے ہوا اور مظاہرین واک کے دوران شدید نعرے بازی اور غم و غصے کا اظہار کرتے نظر آ ئے اور واک کا اختتام چوک شہیداں میں ہوا اور جلسہ گاہ کی شکل اختیار کر گیا کرپشن کو جڑ سے اکھاڑنے کا عزم کر رکھا ہے ڈڈیال میں آج کھلے عام بدمعاشی اتحاد و یکجہتی کی وجہ سے نہیں ہو رہی ضلع میرپور کے عوام اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھیں اور اپنے دلوں سے خوف کے بتوں کو باہر نکال پھینکیں آخر میں جیت سچائی کی ہو گی انتظامی ادارے اپنی ریاست کو ختم کریں ریاست کے اندر ریاست ہم ہر گز قبول نہیں کریں گے صدائے حق ضلع میرپور کے نامزد عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی احتجاجی جلوس سے صدائے حق پارٹی کے چیئرمین افتخار احمد صدیقی ، صدر بار ایسو سی ایشن میرپور راجہ امتیاز ا یڈووکیٹ ، صدائے حق پارٹی مرکزی صدر ملک تصور علی ، سٹیج سیکرٹری سید احسن مراد ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کیا صدائے حق پارٹی مرکزی صدر ملک تصور علی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدائے حق ہمیشہ کرپٹ نظام کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کرے گی اور کر رہی ہے چک ہریام پل آج بھی نامکمل ، غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ آج بھی تھم نہ سکا اور بجلی کے بلات بھی مساوی نہیں برقیات کے ملازمین تنخواہ لیتے ہیں پھر بھی ان کو بجلی مفت کیوں ؟ کرپشن کے بازار کو ہم نہیں مانتے ہیں او ر نہ ہی عوام مانتے ہیں چیئرمین صدائے حق پارٹی افتخار احمد صدیقی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈڈیال سے میرپور چوک شہیداں میں بڑی تعداد میں لوگ میرپور پہنچے ہیں ڈڈیال میں عوام اظہار یکجہتی کی بدولت واضح تبدیلی سامنے آئی ہے اب میرپور میں ہم ہر ماہ کو احتجاجی جلوس نکالا کریں گے اور عیدالفطر کے بعد ہم اور ڈسڑکٹ بار ایسو سی ایشن کے ساتھ مل کر بڑا احتجاجی مظاہرہ کریں گے اور ہمیں یقین ہے جس طرح سے آج ڈڈیال کی عوام میرپور شہر میں آ کر میرپور کے عوام کے حقوق پر بھی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے اسی طرح میرپور کے عوام بھی جاگیں گے اورایک عظیم اتحاد کا مظاہرہ کریں گے ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن میرپور کے صدر راجہ امتیاز ایڈووکیٹ نے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں آج صدائے حق پارٹی کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتا ہوں صدائے حق پارٹی ہی اس خطہ میں واحد جماعت ہے جو عوامی حقوق کو حصول کے لیے صحیح معنوں میں جنگ لڑ رہی ہے اور گزشتہ 12سالوں سے سراپا احتجاج ہے اور ڈڈیال کی سطح میں لوگ سرکاری ملازمین کے ٹائوٹ بنے ہوئے تھے ڈر اور خوف کی کیفیت میں مبتلا تھے صدائے حق پارٹی کے چیئرمین افتخار احمد صدیقی نے عوام کو خوف کی کیفیت سے نکالا میں صدائے حق پارٹی کے ہر ایک کارکن کی عظمت کو سلام پیش کرتا ہوں اور میں سمجھتا ہوں جس ہمت دلیری اور جرت کا مظاہرہ ظالمانہ نظام کے خلاف افتخار احمد صدیقی نے کیا اور کسی نے نہیں کیا میں افتخار احمد صدیقی کو اللہ کا ولی سمجھتا ہوں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بہت جلد میرپور میں بڑا محاز کھولنے جا رہے ہیں ضلع بھر سے عوام کو دعوت دیں گے جس طرح سے آج ڈڈیال کے عظیم لوگوآپ کا شکریہ سخت دھوپ اور گرم موسم میں سختی برداشت کر کے رشوت کے بازار کے خلاف سڑک پر نکلے ہوئے ہیں اور متحد ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کالا کوٹ کالی ٹائی اور کالا لباس ہر وقت کرپشن اور ظالمانہ نظام کے خلاف سراپا احتجاج رہتا ہے ضلع میرپور سب سے بڑا کرپشن کا اڈہ بن چکا ہے جس کا خاتمہ بھی وقت کی اشد ضرورت بن چکا ہے عوام متحد ہوں بہت جلد اس کرپٹ نظام سے ہم چھٹکارا حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے کیونکہ فتح ہمیشہ حق و سچ کی ہوتی ہے آخر میں پولیس پلازہ میں صدائے حق پارٹی ضلعی آفس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئی ۔