دی والنٹیر سوسائٹی : رانا علی ا صغر

دی والنٹیر سوسائٹی : رانا علی ا صغر

تحریر : رانا علی ا صغر

ایک ایسا معاشرہ جو پروجیکٹ کی بنیاد پر کام کرتا ہے، ہمارے ساتھ شامل ہوں اور اپنی کمیونٹی کے کمزور افراد کی زندگیوں کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔ اپنے منصوبوں پر کام کرکے ہم نے نوجوانوں کی مدد سے بہت سے لوگوں کی مدد کی۔ہمیں مختلف رضاکارانہ پروگراموں کے لیے طلباء کی ضرورت ہے۔یقیناً، پاکستان کا پہلا پلیٹ فارم جو آپ کو ایک طالب علم کے طور پر اپنے رضاکارانہ کیریئر کو آن لائن شروع کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے تاکہ اس مشکل حالات میں اپنے ملک پاکستان کی خدمت کی جا سکے۔ دی والنٹیر سوسائٹی ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جو مختلف ڈومینز پر کام کررہی ہے۔ دی والنٹیر سوسائٹی جس نے 2021 میں کام کرناشروع کیا تھا۔ آج اس کو پورا ایک سال مکمل ہونے کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھا۔

ایک سال پورا ہونے کی خوشی میں دی والنٹیر سوسائٹی کی سی ای اہ اور رضا کاروں نےمل کر کیک کاٹا اور کیک کاٹنے کی تقریب میں آج کی دور کے ابھرتے ہوئے شعر اور منصف ارسلان عباس مہمان خاصوصی کے طور پر آئے ہوئے تھے۔کیک کاٹنے کی تقریب کے ساتھ ساتھ کچی آبادی کے سکول کے بچوں کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ یہ تقریب ایس کےزی ماڈل سکول برائے کچی آبادی میں منعقد کروائی گی تھی۔ تقریب میں شامل بچوں میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔ ایس کےزی ماڈل سکول برائے کچی آبادی کے تمام بچوں کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا ۔آج سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر بہت سکون ملا ۔ کیوں تحائف دیتے وقت بچوں کے چیروں پر خوشی دیکھ کر بہت ہی سکون ملا اور سکول کے تمام بچے بھی بہت ہی خوش تھے۔ آج ایک بہت ہی سکون محسوس کیا اور اللہ تعالیٰ کاشکر بھی ادا کیا۔کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے بھی یہ موقع دیا اور میں نے بھی اپنےاللہ تعالیٰ کی خوشی کے لئے کام کیا۔ تاکہ میرا اس چھوٹے سے کام کرنے کی وجہ سے میرا اللہ بھی میرے سےخوش ہوجائے اور میں بھی نیک کام میں ان لوگوں کی مدد کر سکوں ۔جو ایسے نیک کام کر رہے ہیں۔تقریب میں سب رضاکاروں نے بھرپور کام کیا اور سکول کے بچوں میں کیک کے ساتھ ساتھ کانا بھی تقسیم کیا اور تقریب میں دی والنٹیر سوسائٹی کی سی سی اہ نے خطاب کیا اور کہا کہ ہم سب لوگ مل کر اس طرح کے کاموں بھرپور حصہ لے۔ تاکہ ایسے بچوں کو تعلیم اور کھانا دیا جائے۔ جن کو تعلیم حاصل کرنے کے وسائل نہیں ہے ۔ ایسے بچوں کی مدد کی جائے تاکہ وہ اچھائی تعلیم حا صل کر کے پا کستان کی ترقی میں اپنا حق ادا کر سکے۔ سوسائٹی کی سی ای اہ نے یہ بھی کہا کہ ہم اور بھی لوگوں کو اپنی سوسائٹی میں شامل کر ے گے تاکہ ہم اپنے کام کو مل کر سر انجام دے سکے اور اس سوسائٹی کے لئے فنڈر بھی اکٹھا کرے ۔

سکول کی انتظامیہ نے بھی ہمارا بہت ساتھ دیا اس تقریب کو منعقد کروانے میں اور سکول کے پر نسپل نے میں تقریب میں کہا کہ اس طرح کی تقریب ہونی چاہئے۔ تاکہ سکول کے بچوں کو بھی خوشی کے موقعے ملے۔ آج کی تقریب میں بچوں کی خوشی دیکھنے والی تھی اور ان کے چیروں پر ایک الگ ہی سکون تھا۔ تقریب میں بچوں نےاور سوسائٹی کی سی ایاہ اور والنٹیر نے مل کہ پودے بھی لگائے تاکہ ہم سب اپنے ملک میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے ۔ شجرکاری کرنے کا مقصد یہ تھا کہ ملک بھر میں ہوا صاف ہو۔ جتنے زیادہ درخت ہوں گے ہوا انتی ہی صاف ہوگی۔ درخت اور جنگل قدرتی فلٹریشن فراہم کر سکتے ہیں اور درخت لگانے سے صاف پانی بھی ملتا ہے ۔ درخت لگانے سے درجہ حرارت بھی کنٹرول رکھا جا سکتا ہے۔اس لئے ہمیں چاہئے کہ زیادہ سے زیاسہ درخت لگائے۔ہمارا ساتھ دے اس نیک کام میں تاکہ ہم مل کر ان بچوں کے لئےکام کر سکے جن کے پاس توتعلیم کے وسائل موجود نہیں ہوتے ہیں اور ان لوگوں کے لئے کام کرے جو دو و قت کا کھانا بھی نہیں کھاسکتے ۔ایسے لوگوں کے لئے وسائل پیدا کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور اللہ تعالیٰ کی خوشی حاصل کی جائے۔ آئیے اس نیک کام میں ہماری سوسائٹی کا ساتھ دیں۔
ہمارے ساتھ وعدہ کرے کہ ہم سب مل کر ان غریب اور یتیم بچوں کے لئے مل کر کام کرے گے۔ انشاءاللہ

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*