PESS کیپٹن حسین خان شہید موومنٹ کی باڈی منتخب کرے! سردار شریف خان

PESS کیپٹن حسین خان شہید موومنٹ کی باڈی منتخب کرے! سردار شریف خان

تکمیل پاکستان کی جدوجہد ہم سب کو مل کر کرنی ہے! جنرل (ر) جاوید اسلم طاہر

کیپٹن حسین خان شہید جدوجہد آزادی کا استعارہ ہیں! کرنل (ر) نسیم راجہ

راولپنڈی (رانا علی زوہیب) کیپٹن حسین خان شہید مومنٹ کے سربراہ سردار شریف خان کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی ہیڈ کوارٹر آمدو اعلی قیادت سے ملاقات۔ مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن حسین خان شہید مومنٹ کے سربراہ سردار شریف خان نے اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ان سمیت انکی تمام ٹیم کو پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی PESS کی قیادت اور اسکے فیصلوں پر مکمل اعتماد ہے اور ان سے درخواست ہے کہ کیپٹن حسین خان شہید مومنٹ کی باڈی منتخب کریں تاکہ کیپٹن حسین خان شہید کے تکمیل پاکستان کے مشن کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکے۔ماضی میں چند ناعاقبت اندیشوں کی غیر اخلاقی کارستانیوں کے سبب مومنٹ کو شدید نقصان پہنچا ہے لیکن اب وہ اپنی صفیں درست کر چکے ہیں اور پاکستان ایکس سروس میں سوسائٹی کی قیادت کے تجربہ سے فائدہ اٹھانے کے متمنی ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس ضمن میں تمام جملہ اختیارات پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کوتفویض کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی جنرل(ر) جاوید اسلم طاہر کا کہنا تھا کہ تکمیل پاکستان کی جد وجہد ہم سب کو مل کر کرنی ہے اور ہمیں ایک دوسرے کی طاقت بنتے ہوئے ہندوستان کے ظلم و جبر کا سامنا کرتے ہوئے بہن بھائیوں کو آزادی کی نوید سنانی ہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ ہمیں نوجوانوں کو تکمیل پاکستان کی ضرورت واہمیت سے بھی آگاہ کرنا ہے۔ اس موقع پراجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کرنل (ر) نسیم راجہ کا کہنا تھا کہ غیرقانونی قابض ہندوستان کی تباہی تک جدوجہد آزادی جاری رہے گی۔ہندوستان میں جاری علیہدگی کی تحریکیں جانتی ہیں کہ ہندوتوا نظریہ کی حقیقی قبر جموں و کشمیر میں بن رہی ہے۔ہم تکمیل پاکستان کے اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ کیپٹن حسین خان شہید جدوجہد آزادی کا استعارہ ہیں اور خون کے آخری قطرے تک اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ ہندوستانی جبر کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے۔پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کشمیر چیپٹر کے صدر بریگیڈئر (ر)زرین خان نے اجلاس کے شرکاء کو پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے جاری متعلقہ منصوبہ جات اور مستقبل کی پیش بندی سے آگاہ کیا جسے شرکاء نے سراہا اور بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر ڈائیریکٹر میڈیا سیل اور سپوکس پرسن پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی میجر (ر) عادل راجہ نے کہا کہ جنت کسی کافر کا حق نہیں!کشمیری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں کی دعائیں ہی ہمارا حوصلہ ہیں! ہندویقن رکھے ایک دن وہ ہاتھ کاٹ دیئے جائیں گے جنہوں نے ظلم کے پہاڑ توڑ کر ہمارے حوصلوں کا امتحان لیا ہے! اجلاس کے شرکاء میں ڈپٹی ڈائیریکٹر مسعود چوہدری کے علاوہ ونگ کمانڈر (ر)محمد خورشید، سردار جاوید شریف، عبدالحمید، منظور، محمد زبیر، نائک محمد بسی، میجر (ر) محمد اسحاق، کرنل (ر) طاہر یونس، کرنل (ر)فاروق، کرنل (ر)راجہ محمد افتخار حسین، بریگیڈئر(ر)الطاف، کرنل (ر)سعادت حسین، میجر (ر) سعید چغتائی، اور دیگرانتہائی اہم افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*