پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

پاکستان میں میزائل گرنے کا واقعہ، بھارت نے غلطی تسلیم کر لی

نئی دہلی: پاکستان میں میزائل گرنے کے واقعے پر بھارت نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘تکنیکی خرابی’ کے باعث غلطی سے پاکستان پر میزائل داغا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت نے وضاحت جاری کی ہے کہ 9 مارچ کو معمولات کی دیکھ بھال میں حادثاتی طور پر میزائل فائر ہوا، بھارتی حکومت نے اس سنگین غلطی کا سخت نوٹس بھی لے لیا ہے، اور واقعے سے متعلق اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

بھارتی حکومت سے جاری وضاحت میں مزید کہا گیا کہ معلومات ملی ہیں کہ میزائل پاکستانی حدود میں گرا، اس واقعے پر گہرا افسوس ہے، اور اطمینان ہے کہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*