کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کا خاتمہ چاہتا ہوں ۔۔ پروفیسر نوم چومسکی

کشمیریوں کے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کا خاتمہ چاہتا ہوں ۔۔ پروفیسر نوم چومسکی

عالمی امریکی دانشور اور علمی دنیا میں ایک منفرد مقام رکھنے والے پروفیسر نوم چومسکی نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماء قیوم راجہ کے خط کے جواب میں کہا کہ وہ کشمیریوں کے ساتھ ہمدردی رکھتے ہیں اور انکے ساتھ ہونے والے شرمناک سلوک کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

نوم چومسکی علمی دنیا کا ایک بڑا نام ہے جو دنیا میں امن و انصاف اور سیاسی طاقت کے توازن کے حوالے سے ٹھوس موقف رکھتے ہیں۔ قیوم راجہ نے جموں کشمیر کو ہندوستان اور پاکستان کی تقسیم کشمیر پالیسی پر عالمی دانشوروں کو چند دن قبل ایک اپیل بھیجی تھی جس میں کہا تھا کہ ہندوستان نے اگست 2019 میں جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اب پاکستان گلگت بلتستان کو اپنا صوبہ بنانے کا حتمی فیصلہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کا مقصد یہ ہے کہ ہندوستان اور پاکستان جنوں کشمیر کو ہمیشہ کے لیے اپنے درمیان تقسیم کرنا چاہتے ہیں جسے روکنے کے لیے امن و انصاف کی خاطر ہمارا بھی اسی طرح ساتھ دیں جس طرح یوکرین کا دیا جا رہا ہے۔

پروفیسر نوم چومسکی نے کہا وہ پہلے بھی جموں کشمیر کے لیے آواز بلند کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے لیکن پاک-ھند وزراء اعظم کے نام محض اپیلوں سے کشمیریوں کا مسلہ حل نہیں ہونے والا ۔ پولینڈ کے پروفیسر پی اوتر نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا جس کا مطلب ہے کہ سب سے پہلے خود کشمیریوں کو ایک متفقہ اور قابل عمل بیانیہ کے کر دنیا سے مخاطب ہونا ہو گا۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*