ہے منزل فلک کے ستاروں میں تیری : حسن عباس

از قلم: حسن عباس

ہے منزل فلک کے ستاروں میں تیری
فضیلت بیاں ھے سپاروں میں تیری

پلٹ دے جو قسمت کے دھاروں کو یکسر
نہیں مثل لاکھوں ہزاروں میں تیری

ہے اللہ کی حکمت کہ پردے میں اس نے
بتائی ہے رفعت اشاروں میں تیری

خزاں رت چمن میں نہ آئے کبھی بھی
بہاریں رہیں رہ گزاروں میں تیری

پڑی جب بھی مشکل تجھے ساتھ پایا
ہے ہمت بہت ماں سہاروں میں تیری

یہ بہنیں حسن بن کے آئی ہیں رحمت
انھی سے ہے رونق بہاروں میں تیری

 

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*