وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ : ہادی خان

وجود زن سے ہے تصویر کائنات میں رنگ : ہادی خان

تحریر: ہادی خان

مرد کی تخلیق اپنے آپ میں ادھوری ہے جس واسطے خدا نے عورت کو تخلیق کیا۔ ہم عورت کا پیدائش سے مرگ تک استحصال کرتے ہیں اس کی تعلیم، شادی اور پھر بعد از مرگ دفنانے تک کا فیصلہ مردوں پر ہوتا ہے۔ اسی سب کچھ میں خدا معلوم عورت ایک حیات میں کتنی بار مر جاتی ہے۔ بیٹی پر باپ کی سختی اس کا بچپن مار دیتی، بھائیوں کی سختی جوانی مار دیتی ہے، شوہر کی سختی عورت پن اور بیٹا چونکہ اس کی آخری امید ہوتا ہے اس کی سختی عورت کو توڑ دیتی ہے گویا اس سب مرحلہ میں عورت عورت نہیں رہتی۔ ہم مردوں کے سماج میں عورت کو عورت کے روپ میں کوئی نہیں پہچانتا البتہ ماں، بہن، بیوی اور بیٹی سے سبھی جانتے ہیں ہمیں عورت کی نفسیات اس کی خوشیوں کے رنگ پہچاننے واسطے تردد کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر عورت اپنا کردار بچانے کو سر پر ایک بھائی، باپ، بیٹے یا شوہر کی محتاج رہتی ہے وگرنہ سماج میں اس کی قدرو قیمت رتی برابر ہے۔ گزارش ہے تمام بھائی، باپ، شوہر اور بیٹے سے اسے جینے دیجیے گا۔
بقول شاعر
وجودِ زن سے ہے تصویرِ کائنات میں رنگ
اسی کے ساز سے ہے زندگی کا سوزِ درُوں

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*