حقیقی مقصد : فاطمہ اعجاز

حقیقی مقصد : فاطمہ اعجاز

تحریر: فاطمہ اعجاز

عورت چاہے جسمانی طور پر مرد سے مضبوط نہ ہو لیکن اسے خدا نے اتنا طاقتور بنایا ہے کہ کئی نسلوں کی آبیاری وہ تنہا کر سکتی ہے۔ یہ عورت یہ دنیا سنوار سکتی ہے اور اگر وہ خود شناس نہ ہو تو دنیا بگاڑ بھی سکتی ہے۔ عالمی یومِ خواتین پر سب خواتین کو میرا یہی پیغام ہے کہ گھر داری کے بوجھ سے نکل کر اصل ذمہ داری پر توجہ دیں۔ اس بگڑتے معاشرے کو کوئی قانون ضابطہ نہیں سدھار سکتا جب تک ایک ماں گھر سے ایک اچھی تربیت والی اولاد نہیں دے دیتی۔ اپنے اصل مقصد کو پہچانیں، آپ اس خدیجۃ الکبریٰ کی ورثے کی امین ہیں جنہوں نے حضرت فاطمہؓ جیسی عظیم ہستی کو پروان چڑھایا۔ آپ کی مشلِ راہ فاطمہؓ ہیں جنہوں نے امام حسنین کریمین جیسے مثالی بیٹوں کی پرورش کی۔ آپ کو اسی مثال کو آگے لے کر اس معاشرے کی تخلیق کرنی ہے۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو ہمارے مقاصد میں کامیاب فرمائے۔ آمین

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*