مستور : خالدہ پروین

مستور : خالدہ پروین

تحریر: خالدہ پروین

موجودہ جدید ترقی یافتہ دور میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ قدم بڑھاتے ہوئے تعلیم، طب، بینکنگ، تجارت، انتظامیہ، پولیس، دفاع، ابلاغ و آمدورفت غرض زندگی کے تمام شعبہ ہائے جات میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے ۔

اس سب کے باوجود اہم بات یہ ہے کہ عورت کی تخلیق کا مقصد سکونِ آدم اورنسلِ انسانی کی بقا ہے۔جس کے لیے اللہ تعالٰی نے عورت کو شرم و حیا، خلوص و وفا، مہر و محبت، ایثار و قربانی اور برداشت و ہمت کی صفات سے مالامال کرتے ہوئے "مستور” قرار دیا لہٰذا خواتین کی پہلی ترجیح اس کا گھر،شوہر اور خاندان ہونی چاہیے ۔

حصولِ معاش شہرت اور نمائش کی چاہ میں اپنے اصل مقام وحیثیت کو نظر انداز کرتے ہوئے فطری وخلقی صفات سے دوری اختیار کرنے کے بجائے اصل مقام کو اہمیت دیتے ہوئے کامیابی کے لیے کوشاں رہنے کی ضرورت ہے ۔

حدود قیود سے ماورا
شتر بے مہار آزادی میں عورت کی کامیابی کے بجائے تباہی پوشیدہ ہے۔

بقول اقبال:
نظر کو خِیرہ کرتی ہے چمک تہذیبِ حاضر کی
یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے

ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنے اصل مقام ،مرتبہ اور حیثیت کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے معاشرے کی تعمیر وترقی میں موزوں کردار ادا کیا جائے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*