سنیفا کی جانب سے کپاس کے استحکام کے لیے سیمینار کا اہتمام

سنیفا کی جانب سے کپاس کے استحکام کے لیے سیمینار کا اہتمام

ٹنڈو آدم (طیب آرائیں) الجنت بینکویٹ ٹنڈو آدم میں سنیفا ایگری سروسز لمیٹیڈ کی جانب سے چلائی گئی کپاس کے استحکام کے حوالے سے کسان بھائیوں کے لیے سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔

پروگرام میں جی ایم سنیفا علی سفیان نے کسانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سنیفا ایگری سروسز لمیٹیڈ کوئی بیج بنانے والی کمپنی نہیں ہے بلکہ یہ کمپنی کپاس کوبچانے آئی ہے. ہر وہ کام کریں جس سے کپاس بچ سکے اور ہمارے ملک کی معیشت مستحکم ہو اور ہمارے وزیراعظم کو کسی اور ملک کے آگے ھاتھہ نہ پھلنا پڑے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سنیفا تین بڑے گروپس کے نام کا وجود ہے. سفائر نیشاط فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کی بدولت وجود میں آئی. مقصد پاکستان کی کپاس کو مضبوط کرکے ملکی سرمایہ بچانہ ۔ سب سے پہلے ہماری لڑائی مارکیٹ میں غیر میعاری بیجوں سے ہے۔

انہوں نے میڈیا کے ذریعے حکومت سے اپیل کی ہے کہ جو حالیہ سترہ پرسنٹ جی ایس ٹی ٹیکس کپاس کے بیجوں پر لگا ہے اس سے کافی نقصان پہنچا ہے اس وجہ جو اچھی کمپنیاں ہیں ٹیکس دیتی ہیں اس سے کپاس کابیج مہنگا ہوگا اور کسان مارکیٹ سے کچرہ بیج لے گا جس سے کپاس کی فصل کا نقصان ہوگا۔ اور ملکی معیشت کو تقریباً سالانہ سات ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

اس موقع پر دیگر مقررین میں بی ایم سنیفا شھزاد ضیاء صاحب اور آر ایس ایم سندھ راجیش کمار صاحب۔ٹی ایم سنیفا نظیر مشوری موجود تھے۔۔۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*