جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ 27 فروری ملتان کے اھم فیصلے !

جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

ملتان (محمد سجاد رحمانی) جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کے اجلاس منعقدہ 27 فروری ملتان کے اھم فیصلوں کی تفصیلات سامنے آگئیں‌…….!!!

فیصلہ نمبر:- 1
"بلدیاتی انتخابات اور 23، مارچ کے مہنگائی لانگ مارچ اسلام آباد” کی تیاریوں کا اضلاع میں جائزہ لینے کے لیئے امیر و ناظمِ عمومی کی نگرانی میں تین کمیٹیاں تشکیل دی گئیں ھیں، یہ کمیٹیاں اضلاع کا شیڈول تنظیمی دورہ کریں گی،
اور 15، دنوں میں اپنی رپورٹ پیش کریں گی-

کمیٹی برائے ملتان , بہاولپور، ڈیرہ غازی خان ڈویژن

1- پیر فیاض شاہ صاحب
2- مفتی مظہر شاہ اسعدی صاحب
3- مولانا عبدالمعبود آزاد صاحب
4- مولانا ایازالحق قاسمی صاحب

کمیٹی برائے فیصل آباد/ساہیوال/سرگودھا
1- صاحبزادہ مولانا سعید احمد صاحب
2- چوھدری ضیاء الحق صاحب
3-مفتی فضل الرحمان صاحب
4- مولانا عبدالخالق مہار صاحب

کمیٹی برائے لاھور/گوجرانولہ/راولپنڈی

1- محمد افضل خان صاحب
2- محمد اقبال اعوان صاحب
3- حافظ ناصر گجر صاحب
4- مفتی زاھد محمود صاحب

فیصلہ نمبر:-2
بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ اضلاع کی جماعتیں ماسوائے پی ٹی آئی کے، مقامی حالات کے تحت دیگر سیاسی جماعتوں اور مقامی دھڑوں کے ساتھ اتحاد اور سیٹ ایڈجسمنٹ کرسکے گی البتہ صوبائی نظم کو اپنے فیصلوں سے آگاہ کرنا ضروری ھوگا-

فیصلہ نمبر:- 3
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ھر سطح کے جماعتی اجلاسات اور جماعتی پروگراموں کی میڈیا کوریج کا خصوصی اھتمام کیا جائے اور ھر سطح کا جماعتی نظم میڈیا سے اپنے تعلقات کو مضبوط بنائے-

فیصلہ نمبر:- 4
صوبائی قائدین کے ہر تنظیمی دورہ کے موقع پر میزبان جماعت، بھرپور میڈیا کوریج کا اھتمام کرانے کی ذمہدار ھوگی-

فیصلہ نمبر:- 5
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ جماعت کے ذمہدار حضرات نظمِ جماعت کے بہر صورت پابند ھیں، کسی ضلع و تحصیل میں مقامی منتخب نظم کی اجازت کے بغیر نہ تو ازخود کوئی پروگرام دے سکے گے اور نہ ھی دیگر صوبائی و مرکزی قائدین میں سے کسی کا وقت لے کر دیا جائے گا-

فیصلہ نمبر:- 6
ضلع لیہ کے متعلق تنظیمی معاملات پر صوبائی نائب امیر حضرت مولانا مفتی مظہر شاہ اسعدی صاحب کی سربراہی میں ایک 3،رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، دیگر ارکان میں مولانا سید عبدالمعبود آزاد صاحب اور پیر سید فیاض شاہ صاحب شامل ھوں گے،
یہ کمیٹی دس دن میں اپنی رپورٹ صوبہ کو پیش کرے گی-

فیصلہ نمبر:-7
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی مجلسِ عمومی کا اجلاس مورخہ 22، مئی بروز اتوار کو منعقد کیا جائے گا ، ساتھ میں یہ حکم دیا گیا کہ تمام ضلعی و تحصیل ذمہداران صوبائی جماعت کے فیصلوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیئے فوری طور پر اپنی تنظیمی نیٹ ورک کو متحرک فرمائیں.

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*