ملتان (محمد سجاد رحمانی) جے یو آئی پنجاب کی مجلس عاملہ کا اھم اجلاس قائم مقام صوبائی امیر مولانا اقبال رشید کی صدارت اور مولانا محمد صفی اللہ کی نظامت میں جامعہ قاسم العلوم ملتان میں منعقد ہوا .
اجلاس میں 23 مارچ کو مہنگائی لانگ مارچ اسلام آباد اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کی منصوبہ بندی زیرِغور لائی گئی اوراھم فیصلے کیے گئے .
اجلاس میں امیر و جنرل سیکرٹری کے علاوہ صاحبزادہ سعید احمد صاحب کندیاں شریف، پیر محمد فیاض شاہ صاحب، مولانا حسن معاویہ صاحب، محمد افضل خان صاحب، وقار احمد طاہر صاحب،مفتی فضل الرحمان صاحب، مولانا عبدالخالق مہار صاحب، ضیاء الحق چوھدری اور صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور امیر ضلع، میزبان اجلاس مولانا ایاز الحق قاسمی نے شرکت کی .