علامہ راشد محمود سومرو پر قاتلانہ حملہ انتہائی افسوس ناک ہے : ترجمان اقبال اعوان

لاہور (محمد سجاد رحمانی) جے یو آئی پنجاب کے ترجمان اقبال اعوان نے اپنے ایک بیان میں کہا ھے کہ سندھ حکومت، اب تک شھید اسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو رحمہ اللہ تعالیٰ کے نامزد قاتلوں کا ٹرائل مکمل نہ کرسکی اور ایسے میں انکے ہونہار فرزند، قائدِ سندھ، لاکھوں دلوں کی دھڑکن علامہ راشد محمود سومرو کی زندگی کو خطرات لاحق ھونا، بہت سے سوالوں کو جنم دے رھا ھے، اقبال اعوان ترجمان JUI پنجاب نے کہا کہ یہ واقعہ امن و امان کی خطرناک صورتحال کی عکاسی کرتا ھے ،

جے یو آئی پنجاب اس مُجرمانہ فعل کی شدید ترین مذمت کرتی ھے اور مطالبہ کرتی ھے کہ واقعی میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرکے ان پر دھشت گردی کی دفعات کے مقدمہ درج کیا جائے،

جے یو آئی پنجاب، اس واقعہ کو ملکی امن و امان کے لیئے گہری سازش قرار دیتی ھے اور پر زور مطالبہ کرتی ھے کہ اس واقعہ میں ملوث تمام کرداروں کو جس قدر جلد ممکن ھو، سامنے لایا جائے

بصورتِ دیگر حالات کی خرابی کی تمام تر ذمہداری حکومت سندھ پر عائد ھوگی، جے یو آئی پنجاب، حکومت سندھ سے علامہ راشد محمود سومرو کی حفاظت کے لیے فوری اور پر مؤثر اقدامات اٹھانے کا مطالبہ کرتی ھے،

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*