نیازی سرکار کی تقریر ڈوبتی کشتی کے ملاح کی تقریر تھی ۔اسلم غوری

اپنی ہمشیرہ کو این آر او دینے والا کیسے کرپشن کی بات کرتا ہے ۔ محمد اسلم غوری

لاہور ( محمد سجاد رحمانی ) ترجمان جے یو آئی محمد اسلم غوری نے عمران نیازی کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ نیازی سرکار کی تقریر ڈوبتی کشتی کے ملاح کی تقریر تھی. اپنی ہمشیرہ کو این آر او دینے والا کیسے کرپشن کی بات کرتا ہے ۔ عمران کی حکومت پاکستان کی کرپٹ ترین حکومت ہے ۔

انکا مزید کہا تھا کہ نیازی اینڈ کمپنی نے نوشتہ دیوار پڑھ لیا ہے تبھی آج تقریر کے نام پر ہفوات بکی ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی یہودی ایجنٹ ہے ۔ مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی ایک نااہل ،نالائق اور ربوٹ ہے ۔

مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی سرکار نے کشمیر کو فروخت کیا ۔ مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی کی نالائقی کی بدولت پاکستان کی معاشی ترقی زیرو کی سطح پر آگئی.

ترجمان جے یو آئی کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سب کو اکٹھا کرکے نیازی حکومت کو گرانے کا اسلئے کہتے ہیں کہ نیازی کے آباؤ اجداد نے پاکستان کو دو لخت کیا اور اب نیازی بھی اسی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔ نیازی سرکار کو کوئی این آر او نہیں ملے گا.

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*