عمران خان کی حرکتوں سے مشرف کے آخری ایام یاد آگئے : مریم نواز

عمران خان ریاستی طاقت استعمال کرکے اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے : مریم نواز

لاہور (رانا علی زوہیب) صحافی محسن بیگ کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیا.

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ "آپ کوئی آسمان سے اتری مخلوق نہیں جس کی شان میں گستاخی کرنے پر شہریوں کے گھروں پر دھاوا بولا جائے گا اور انکو سلاخوں کے پیچھے پھینکا جائے گا۔ آپ کی اہلیہ کا جو احترام ہے وہی میری ICU میں بیہوش پڑی والدہ کا ہونا چاہیے تھا ، مخالفین کی بہنوں اور بیٹیوں کا ہونا چاہیے تھا. عاصمہ شیرازی،ثناء بچہ اور غریدہ فاروقی کا ہونا چاہیے تھا مگر اس وقت آپ نا صرف خود اس گندے کھیل میں شامل تھے بلکہ اپنے جاہل وزرا کا حوصلہ بڑھاتے تھے”۔

انکا مزید کہنا تھا کہ اقتدار جب ہاتھ سے نکلنے لگتا ہے تو آپ جیسے انسانوں کا خوف اسی طرح سامنے آتا ہے۔آپ کی حرکتیں دیکھ کر مشرف کے آخری ایام یاد آ جاتے ہیں.

انکا مزید کہنا تھا کہ وقت کا پہیہ گھوم چکا ہے۔عمران خان صاحب!آپ جتنی بھی ریاستی طاقت استعمال کر لیں، آپ اپنے آپ کو نہیں بچا سکتے۔ آپ کے جرائم کی فہرست میں اپنے مخالفین سے انتقام لینا ہی نہیں، FIA جیسے قومی اور ریاستی اداروں کو اپنے ذاتی سکورسیٹل کرنے کیے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔ حساب تو دینا ہو گا!

دوسری جانب تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ نے خاتون اول کے خلاف میڈیا پروپیگنڈے سے متعلق پیمرا میں درخواست جمع کرادی۔ درخواست میں کہا گیا کہ میڈیا اور سوشل میڈیا پر خاتون اول کی تضحیک دیکھ کر افسوس ہوا، پاکستانی میڈیا کا پروپیگنڈا بھارتی ٹی وی چینلزنےبھی بریکنگ نیوزبناکر چلایا۔

عالیہ حمزہ نے استدعا کی کہ نجم سیٹھی اور ان کے اخبار سے وضاحت لی جائے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان، خاتون اول، حکومتی شخصیات اور اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا والے افراد کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*