پنجاب یونیورسٹی: سوشیالوجی کے پروفیسرز کا اعزاز، ایچ ای سی کا تحقیقی منصوبہ حاصل کر لیا

پنجاب یونیورسٹی: سوشیالوجی کے پروفیسرز کا اعزاز، ایچ ای سی کا تحقیقی منصوبہ حاصل کر لیا

لاہور : ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے نیشنل ریسرچ پروگرام فار یونیورسٹیز (این آر پی یو) کے تحت پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ سوشیالوجی کے تین پروفیسرز نے پاکستان میں صاف پانی کے حق اور اس کی فراہمی کے حوالے سے پائی جانے والی عدم مساوات پر تحقیق کے لیے ڈیڑھ سالہ منصوبہ حاصل کیا ہے۔
اس منصوبے پر سوشیالوجی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر فرحان نوید یوسف، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر رضوان صفدر اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر صدیق اکبر کی نگرانی میں پاکستان کے چاروں صوبوں میں تحقیق کی جائے گی۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد اس منصوبے کے لیے تقریباً 35 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کرے گی۔ اس تحقیقی منصوبے سے پنجاب یونیورسٹی میں جاری تعلیمی، تحقیقی اور تخلیقی سرگرمیوں میں مزید وسعت آئے گی۔
تحقیقی منصوبے کے سربراہ ڈاکٹر فرحان نوید یوسف کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق پینے کا صاف پانی انسان کا بنیادی حق ہے لہذا اس کی فراہمی کے حوالے سے پانئی جانے والی عدام مساوات پر تحقیق انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔
عالمی ادارہِ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں ہر سال لاکھوں افراد گندے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کی وجہ سے ہلاک ہوتے ہیں۔ ڈاکٹر فرحان کہتے ہیں کہ اس تحقیق کے نتائج صاف پانی کی فراہمی کے حوالے سے پالیسی ساز اداروں کے لیے مددگار ثابت ہوں گے اور پاکستان میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے بہتر منصوبہ بندی کی جا سکے گی۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*