لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے زیر اہتمام حضرت علی ؓ کے جشن ولادت پر تقریب

تقریب علامہ محمد اقبال نقشبندی نے شان حضرت علی ؓ پر بیان دیا، جشن ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ملک بھر میں یوم سرکار سیدنا علی المرتضیٰ ؓ عقیدت و احترام سے منایا گیا، اس حوالے سے ملک بھر کے تنظیمی یونٹوں میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔جبکہ لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن شاہدرہ کے زیر اہتمام جشن ولادت حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد حنان بٹ نے حاصل کی، جبکہ کالم نگار مرزا رضوان نے بارگاہ سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں نذرانہ پیش کیا.

علامہ قاری محمد اقبال نقشبندی نے فضائل حضرت علی المرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ بیان کئے۔ اس موقع پر حضرت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے جشن ولادت کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں حاجی احسان خان، اکرام بٹ،صدر لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن مرزا احسان نقشبندی، اعجاز ہاشمی، منظور احمد نقشبندی، میر سلطان بٹ، محمد علی کیف، اکبر منہاس، کالم نگار مرزا رضوان، حاجی مشتاق احمد، حنان شیخ، مدثر مغل، رمضان بھٹی و دیگر شریک تھے۔تقریب میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*