پی ایف یو سی 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی

پی ایف یو سی 5 فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالے گی

ریلی کی قیادت صدر راجہ وحید ، سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب ، صدر سنٹرل پنجاب محمد رضوان بٹ کریں گے. لاہور ریلی میں پی ایف یو سی کشمیر چیپٹر کی باڈی کے ممبران خصوصی طور پر شرکت کریں گے

لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کشمیری بہن بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو لاہور ، اسلام آباد اور کراچی میں ”یوم یکجہتی کشمیر“ ریلی کا انعقاد کرے گی۔ لاہور ریلی کی قیادت پی ایف یوسی کے مرکزی صدر راجہ وحید احمد ، سینئر نائب صدر رانا علی زوہیب ، صدر پی ایف یو سی سنٹرل پنجاب” محمد رضوان بٹ“ کریں گے ۔ اسلام آباد میں ریلی کی قیادت صدر اسلام چیپٹر ”محمد علی“ کریں گے جبکہ کراچی میں ریلی کی قیادت صدر شیخ خالد ذاہد اور نائب صدر سندھ محمد صالح مسعود کریں گے۔یوم یکجہتی کشمیر ریلی کا آغاز لاہور پریس کلب سے ہوگا اور پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر اختتام ہوگا۔ ریلی میں پی ایف یو سی سنٹرل باڈی اور صوبائی باڈیوں کے عہدے داران و ممبران سمیت صحافی اور مختلف مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے۔ اپنے بیان میں صدر راجا وحید احمد کا کہنا تھا کہ 5 فروری کو اپنے کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پی ایف یو سی کی ریلی کا حصہ بنیں ۔ سینئر نائب صدر” رانا علی زوہیب“ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر بھارتی مظالم کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔ انکا مزید کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور جس طرح شہ رگ کے بنا جسم کی کوئی اہمیت نہیں اسی طرح کشمیر کے بنا پاکستان ادھورا ہے ، ہم کشمیر کی آزادی تک علم جہاد بلند رکھیں گے۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر ریلی میں بھرپور طریقے سے شرکت کریں ۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*