سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ کی صاحبزادہ پیر طہور احمد صدیقی سے ملاقات

سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ کی صاحبزادہ پیر طہور احمد صدیقی سے ملاقات

سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ کی صاحبزادہ پیر طہور احمد صدیقی سے ملاقات ، امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی وفات پر اظہار تعزیت

ملاقات کے بعد سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ نے صوفی مسعود احمد صدیقی لاثانی سرکار کے دربار پر حاضری دی ، درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔

حاضری کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ کا کہنا تھا کہ صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی دینی و ملی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائینگی ۔ انہوں نے نوجوان نسل کے دلوں میں عشق مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شمع روشن کی۔ قیام امن، مذہبی رواداری کے فروغ اور اصلاح معاشرہ سمیت ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے بھی خدمات سرانجام دیں ۔ جن کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ اس موقع پر پیر رفاقت علی نقشبندی، پیر خلیفہ ناصر گل نقشبندی ،پیر عتیق الرحمن نقشبندی ، کالم نگار مرزا رضوان ، عمیر سلطان ، مرزا حبیب ، تجمل انصاری سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

0Shares

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*

0Shares