تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا سانحہ مری پر اظہارافسوس، جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی

قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے حکومت کوملک بھر میں مزید اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: اجلاس

لاہور (رانا علی زوہیب) تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی کی زیر صدارت تنظیم مشائخ عظام پاکستان کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ پر منعقد ہوا، اجلاس میں سانحہ مری پر اظہار افسوس جبکہ جاں بحق افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیراحمد صدیقی نے کہاکہ حکومت کو قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے ملک بھر میں مزید اور موثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، دوسری جانب قدرتی آفات پر بیان بازی کرتے ہوئے سیاسی دوکانداری چمکانے کی بجائے اللہ تعالیٰ کے حضور ہم سب کو اجتماعی توبہ اورنبی آخرالزماں حضرت سیدنامحمد مصطفی کریم ؐ پر درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے کو معمول بناناہوگا، تاکہ ہم اللہ تعالیٰ کی رحمت کے حقدار بن سکیں۔ اس موقع پر پیر الطاف حسین نقشبندی،پیر سید احمد ندیم شاہ، پیر جنید احمد نقشبندی، صاحبزادہ طہور احمد نقشبندی، پیر رفاقت علی نقشبندی، محمد ناصر گل، رانا احسان خان نقشبندی، محمد ریحا ن نقشبندی سمیت دیگر مرکزی عہدیداران بھی موجود تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*