پروفیسرعلی ارشد میر فاؤنڈیشن کے تعاون سے دو روزہ تیرہویں میر پنجابی میلے کا انعقاد

پروفیسرعلی ارشد میر فاؤنڈیشن کے تعاون سے دو روزہ تیرہویں میر پنجابی میلے کا انعقاد

لاہور(رانا علی زوہیب) پروفیسرعلی ارشد میر فاؤنڈیشن اور پنجاب انسٹیٹوٹ آف لینگوئج آرٹس اینڈ کلچر ، لاہور کے تعاون سےدو روزہ تیرہویں میر پنجابی میلہ کی رنگا رنگ تقریبات آج اختتام پذیر ہوٸیں۔ میلے کے آخری دن پہلے دن کی طرح پنجابی ادب و ثقافت سے متعلق مختلف سٹڈی سیشنز کاانعقاد کیا گیا جس میں عطا اللہ عالی، مدثر اقبال بٹ، امجد سلیم ، حمید رازی، عاٸشہ نادر، اشرف سُہیل ، ریاض دانشور، فاروق ندیم نے سامعین سے اظہار خیال کیا۔

اس کے علاوہ کہانی دربار میں فاروق ندیم، زبیر احمد اور حمید رازی نے کے علاوہ پروفیسر علی ارشد میر ایوارڈ یافتہ مرحوم کہانی کار احمد شہباز خاور کی کہانی پیش کی کہانی پیش کی گٸی۔ ہنرکدہ کالج آف ویژول اینڈ پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ نے پروفیسرعلی ارشد میر کو خراج تحیسن پیش کرتے ہوئے گوشہِ میر تیار کیا ۔اس کے علاوہ نامور فنکاروں اکرم وڑائچ ، عبد المتین، نعمان ہاشمی، عمر اور ہنرکدہ کے طلبا کے فن پاروں کی نمائش کی گئی۔ جس میں پنجابی ثقافت کو اُجاگر کیا گیا۔

ندیم عباس اور وقار علی نے صوفی رقص کیا اور حاضرین سے داد وصول کی۔

دو روزہ میر پنجابی میلہ میں ثقافت اور ادب کے حوالے سے مختلف سٹڈی سیشنز ، صوفی گائیکی خاور ،مسلم شگن، لوک گائیکی نوراں لعل ،گوشی طالب، شیراز علی قوالی نعمان حیدر اینڈ کمپنی کے پروگرامز پیش کیے جائینگے۔ اس کےعلاوہ بُک سٹالز اور آرٹ کے فن پاروں کی نمائش کی جائیگی۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*