صوفی مسعود احمد صدیقی کی ختم چہلم ادا ، سیاسی و مذہبی شخصیات کی شرکت

صوفی مسعود احمد صدیقی کی ختم چہلم ادا ، سیاسی و مذہبی شخصیات کی شرکت

ہر طرف درودوسلام کی صدائیں ، اختتامی دعا صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کرائی

لاہور (رانا علی زوہیب) تنظیم مشائخ عظام پاکستان اور لاثانی ویلفیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین قائدروحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی المعروف لاثانی سرکار کی ختم چہلم ادا کر دی گئی ۔ ختم چہلم کا اہتمام آستانہ عالیہ محمدیہ ، صدیقیہ، نقشبندیہ ، چادریہ ، لاثانیہ پر کیا گیا ۔ ختم چہلم میں سیاسی ، مذہبی شخصیات، علماء و مشائخ عظام سمیت تمام مکاتب فکر سے وابستہ سینکڑوں افراد شریک تھے ۔ ختم چہلم کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے مرکزی رہنما صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے اللہ رب العزت کے احکامات کی مکمل پیروی اور نبی آخرالزماں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں درودوسلام کے نذرانے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ حرام رزق،بزرگان دین و اولیاء اللہ کی گستاخی سے توبہ کرنا ہو گی ۔ ختم چہلم میں صاحبزادہ پیر طہور احمد صدیقی ، صاحبزادہ پیر محمد طاہر صدیقی ، صاحبزادہ پیر محی الدین صدیقی ، پیر محمد جنید احمد نقشبندی، پیر سید احمد ندیم شاہ ، پیر الطاف حسین نقشبندی، پیر مختار احمد صدیقی، پیر احسان الحق نقشبندی ، پیر الیاس قادری نقشبندی، پیر حاجی محمد افتخار، پیر ڈاکٹر محمد ارشد نقشبندی ، پیر فریاد حسین نقشبندی، پیر الطاف حسین حالی ، پیر سید عدنان اکرم نقشبندی، پیر رفاقت علی نقشبندی ، علامہ مفتی محمد نظیف قادری سمیت مریدین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد شریک تھی، ختم چہلم میں بارگاہ خاتم النبین صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں درودوسلام کے نذرانے بھی پیش کئے گئے جبکہ اختتامی دعا صاحبزادہ پیر شبیر احمد صدیقی نے کرائی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*