اسلام اور نظریہ پاکستان کے پرچار کی خاطر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے، صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر

کراچی،حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے شہریوں کو حقوق دلا کر دم لیں گے بلدیاتی الیکشن کیلئے اتحاداہلسنت اور محب وطن جماعتوں کے الائینس کی حکمت عملی پرکام کررہے ہیں

کراچی : جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر نے کہا ہے کہ ہم اسلام اور نظریہ پاکستان کے پرچارکی خاطر ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے ہم نے لسانی عصبیتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے کراچی،حیدرآباد سے سیٹیں گوائیں دیں لیکن اسلام کے آفاقی پیغام اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیااور تمام مصلیحتوں کے باوجود اپنے منشور کے مطابق نظام مصطفےٰ ﷺ کے نفاذ اور ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کی جدوجہد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ہم عزم کرتے ہیں کہ کراچی،حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے شہریوں کو حقوق دلا کر دم لیں گے بلدیاتی الیکشن کیلئے اس حکمت عملی پرکام کررہے ہیں کہ اہلسنت اور تمام محب وطن جماعتوں کا آلائیش تشکیل دیں اورملکر بلدیاتی انتخابات میں صالح دیانت دار قیادت کو سامنے لائیں انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی دگرگوں صورتحال سیوریج،صحت و صفائی،سڑکوں کی تباہ حالی سمیت تمام ادارے تباہی بربادی کامنظر پیش کررہے ہیں حیدرآباد کی عوام ایک بار پھر جمعیت علماء پاکستان کی جانب دیکھ رہے ہیں کہ ان کے حقوق کا تحفظ صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ﷺ کے علمبردار ہی کرسکتے ہیں وہ پریس کلب حیدرآباد آڈیٹویم میں بزم رفقاء اسلام و انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام قائد ملت اسلامیہ حضرت علامہ شاہ احمد نورانی صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اور جمیل ملت حضرت علامہ مفتی جمیل احمد نعیمی ضیائی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی یاد میں منعقدہ تجدید وفا سمینار سے خطاب کرتے تھے انہوں نے کہا کہ عصبیتوں کے خاتمے اور عشق مصطفےٰ ﷺ کے فروغ کیلئے دونوں اکابرین نے بھرپور جدوجہد کی اور پاکستان میں تحریک نظام مصطفےٰ ﷺ کی داغ بیل ڈالی لاکھوں نوجوان علامہ جمیل احمد نعیمی کی فکر عشق مصطفےٰ سے مستفیض ہو کرنظام مصطفےٰ ﷺ کی تحریک کا ہر اول دستہ بنے قائد ملت اسلامیہ نے مقام مصطفےٰ کے تحفظ اورنظام مصطفےٰ ﷺ کے عملی نفاذ کیلئے بھرپور جدوجہد کی اور قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دلوا کر مقام مصطفےٰ ﷺ کا تحفظ کیاپاکستان کو اسلامی جمہوریہ پاکستان بنانے،مسلمان کی تعارف اور حلف نامہ سمیت دستور کو اسلامی سانچے میں ڈھالنے کیلئے پارلیمنٹ میں بھرپور کردار ادا کیا انجمن طلباء اسلام اور جمعیت علماء پاکستان کی فکر اور قدر مشترک ہے دونوں یکجاں دو قلب کی طرح انقلاب نظام مصطفےﷺ کی منزل کی جدوجہد میں مصروف العمل ہیں انشاء اللہ اس ملک میں نظام مصطفےٰ کا نفاذ ہو کر رہے گاانہوں نے کہا کہ قوم کے مسائل کا حل صرف اور صرف نظام مصطفےٰ ﷺکے عملی نفاذ میں مضمر ہے اہلسنت کی تمام تنظیمات کو چاہئے کہ وہ اتحاد و یکجہتی کا عملی مظاہرہ کریں تو پارلیمنٹ کے فورم پر اہلسنت کی اکثریت پارلیمنٹ کا حصہ بن سکتی ہے اہلسنت کے اکابرین نظام مصطفےٰ ﷺ محاذ کے پلیٹ فارم پر متحدہیں ہم علامہ سعد رضوی سے امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی اہلسنت کے اتحاد کو مضبوط کرنے اور نظام مصطفےٰ ﷺ کی جدوجہد کو مشترکہ پلیٹ فارم سے آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی بل میں ترامیم کرکے سندھ میں ایک مرتبہ پھر عصبیتوں کی آگ بھڑکاکر بھائی کو بھائی سے لڑانے کیلئے سازشیں کی جارہی ہیں تاکہ سندھ میں نفرتوں کوابھار کر پھر سے دونوں طرف کی جماعتوں عصبیتوں کی بنیاد پر ووٹ حاصل کرکے بلدیاتی اداروں پر قبضہ کرسکیں اور ان کے وسائل لوٹتی رہیں قوم بیدار ہوجائے ہم اسلام کے آفاقی پیغام پر کسی صورت آنچ نہیں آنے دیں گیاور بھائیکو بھائی سے لڑانے کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے شکست دیں گے نظام مصطفےٰ ﷺکی منزل کٹھن ضرور ہے دور نہیں اس ملک میں رسول اللہ ﷺ کا نظام نافذ ہو کررہے گاانہوں نے کہا کہ انجمن طلباء اسلام،انجمن نوجوانان اسلام جماعت اہلسنت،اور دعوت اسلامی سب کے قیام کا مقصداہلسنت کی سیاسی قوت جمعیت علماء پاکستان کو تقویت فراہم کرنا تھاتاکہ نظام مصطفےٰ ﷺ کی منزل کو پاسکیں مجھے امید ہے کہ انجمن طلباء اسلام کے نوجوان محبت رسول ﷺ کے پیغام کو قریہ قریہ پہنچائیں گے اور اہلسنت کی تمام تنظمات متحدو منظم ہو کر مشترکہ جدوجہد کریں گی بلکہ تمام مذہبی قوتوں کو یکجا ہوکر جدوجہد کرنی چاہئے تاکہ ملک سے سیکولر اور لبرل ازم کا خاتمہ ہو او ر قیام پاکستان کے اصل مقاصد کو حاصل کیا جاسکے سمینار سے ایم پی اے عبدالرحمن راجپوت،حاجی گلشن الہیٰ ناظم علی آرائیں،خالد حسین عطاری،عثمان عامر عباسی،فداحسین قریشی،سید منیر حیدرشاہ،ڈاکٹر محمد یونس دانش،سید اشرف علی رضوی،صاحبزادہ محمود احمد قادری،بابر مصطفائی، حماد علی قریشی،عمر فاروق،قاری نیاز احمد نقشبندی،قاری شریف نقشبندی،علامہ محمد طاہر طاہری،عبدالروف الوانی،عبدالغفار اویسی نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہا کہ علامہ شاہ احمد نورانی اور علامہ جمیل احمد نعیمی دونوں اکابرین نے محبت رسول کے جذبہ کو پروان چڑھایااور حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام کی راہ ہموار کی دونوں اکابرین نظام مصطفےٰ کے علمبردار تھے جن کے نقشقدم پر چل کر ہم نظام مصطفےٰ ﷺ کی منزل مقصود کو حاصل کرسکتے ہیں حقیقی اسلامی معاشرے کے قیام میں ATIنے عشق مصطفےٰ ﷺ کو اپنا موٹو بنایا جس کی صداء آج ملک کے ہر ادارے میں گونج رہی ہے انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب نظام مصطفےٰ ﷺ کا سورج طلوع ہوگا۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*