بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آسٹریلوی تنظیم کو خط

آسٹریلیا: آسٹریلیا میں آزاد کشمیر کے پوسٹ گریجویٹ طالب علم گلنواز علی نے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ ازاد کشمیر کے انسانی حقوق کے سربراہ قیوم راجہ کی مشاورت سے آسٹریلیا کی یہومن رائٹس کونسل کے نام ایک مکتوب تحریر کیا جس میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا مسلہ اٹھایا گیا۔

گلنواز علی نے کہا کہ وہ آسٹریلیا میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف آواز بلند کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ بھی شروع کرنے والے ہیں۔ قیوم راجہ نے گلنواز علی کی مہم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ریاست جموں کے تعلیم یافتہ لوگ تقریبا ہر ترقی یافتہ ملک میں بغرض تعلیم یا روزگار موجود ہیں جہاں انہیں سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر ریاستی بیانیہ کو پروموٹ کرنا چاہیے اور دنیا کو جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئے حمایت حاصل کرنی چاہیے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*