قونصل جنرل لبرلینڈ پاکستان کی سری لنکن ہائی کمشنر سے اسلام آباد میں ملاقات

سیالکوٹ میں ہونے والے واقعے کی مذمت کی اور حکومت پاکستان سے انصاف کا مطالبہ کیا .

اسلام آباد (پ ر) پاکستان میں لبرلینڈ کے قونصل جنرل فیصل بٹ اورپریس سیکریٹری رانا علی زوہیب نے پاکستان میں سری لنکا کے ہائی کمشنر موہن وجیوکراما سے ملاقات کی. ملاقات میں فیصل بٹ‌ نے صدر لبرلینڈ وٹ جڈلیکا اور لبرلینڈ کی عوام کی جانب سے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر اظہار افسوس کیا.

اس موقع پر فیصل بٹ کا کہنا تھا کہ ہم سیالکوٹ کے ہجوم کے اس وحشیانہ اور غیر انسانی فعل کی مذمت میں سری لنکا کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ پاکستان ایک متحرک معاشرہ ہے اور ہمیں ایک واقعہ سے پوری قوم کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے۔

انکا کہنا تھا کہ "ہم وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ مجرموں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں اور مستقبل کے لیے ایک مثال قائم کریں”۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*