پی ایف یو سی کی سالانہ تربیتی ورکشاپ میں فیصل بٹ مہمان خصوصی ہوں گے

ورکشاپ میں اوریا مقبول جان، گل ِ نوخیز اختر ، یاسر پیرزادہ ، ناصر ملک ، نوید چوہدری اور نامور صحافی شرکت کریں گے

لاہور (پ ر ) قونصلیٹ آف لبرلینڈ پاکستان کے تعاون سے پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کی سالانہ تربیتی ورکشاپ مورخہ 18 دسمبر کو ای لائبریری ہال قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقد ہوگی۔ لبرلینڈ کے پاکستان میں تعینات سفیر فیصل بٹ مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے معزز ممبران اور صحافت سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کے لیے ورکشاپ کو تین مخصوص حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں ڈیجیٹل میڈیا ، دوسرے مرحلے میں کالم لکھنے کا فن اور تیسرے مرحلے میں مہمانوں اور عہدے داروں کو سرٹیفیکیٹ اور شیلڈز دی جائیں گی۔

ورکشاپ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی اور ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور ، سینئر صحافی اوریا مقبول جان، مزاح نگار ناصر محمود ملک ، مزاح نگارگل ِ نوخیز اختر ، لکھاری سلمان عابد ،صحافی عبدالمجید ساجد ، اینکر نجم ولی خان ،تجزیہ نگار نصراللہ ملک ، نوید چوہدری ، شاہد نذیر چوہدری، عدنان کاکڑ ، سعدیہ مظہر اور پی ایف یو سی سے تعلق رکھنے والے پاکستان بھر سے ممبران شرکت کریں گے۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*