ملک میں قوانین اور عدالتیں موجود ہیں،قانون کا نفاذ انہی کے ذریعے ہونا چاہئے: ملی یکجہتی کونسل

کراچی : ملی یکجہتی کونسل کے قائدین صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیرمحمد زبیر،سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ،قاری یعقوب شیخ،مولانا عبدالغفار روپڑی، علامہ راجہ ناصر عباس،سیدضیاء اللہ شاہ بخاری،سید ثاقب اکبر،ناصر شیرازی،علامہ عارف حسین واحدی،پیر سید صفدر شاہ گیلانی،طاہر تبولی،ڈاکٹر محمد یونس دانش نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ہمارے دوست ملک سری لنکا کی ایک اہم کاروباری شخصیت کا سیالکوٹ میں عوام کے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں بہیمانہ قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔

جرم خواہکسی سے بھی سرزدہو اس کے خلاف اقدام کسی فرد،گروہ،پارٹی یاریاست کا حق نہیں ہے جب ملک میں قوانین اور عدالتیں موجود ہیں قانون کا نفاذ انہی کے ذریعے ہونا چاہئے،سماج میں پروان چڑھنے والی شدت پسندی،عدم برداشت اور قانون کو ہاتھ میں لینا ریاست نیز ملک کی دینی و قومی قیادت کیلئے ایک بڑا چلینج ہے جس کے سدباب کیلئے مل کر ایک ایسی پالیسی وضع کرنے کی ضرورت ہے،قائدین نے کہا کہ اس واقعے کی تحقیق کیلئے ایک کمیشن قائم کیا جائے جو واقعہ کے اصل ذمہ داران کا تعین کرے نیز انتظامیہ کی جانب سے تاخیری اقدام کا بھی جائزہ لیا جائے۔قائدین نے کہا کہ پاکستانی آئین و قانون حرمت رسول کا سب سے بڑامحافظ ہے اور اسی قانون کے تحت فیصلے ہونے چاہئیں علماء اور سیاسی راہنماؤں کو چاہئے کہ وہ عوام کی ایسی تربیت کریں کہ وہ اشتعال میں آکر خود سے کوئی اقدام نہ کریں بلکہ عدالتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب لے کر جائیں،اشتعال انگیزی سے جہاں ملک کے استحکام کو نقصان پہنچتا ہے وہاں دنیا کے سامنے اسلام کے تشخص اور تاثر پر بھی برا اثر پڑتا ہے،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ وہ بھی ایسے حساس معاملات پرفی الفور ایکشن لیں اور عدالتیں اس حوالے سے قانون پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*