‏خان کا نیا پاکستان بدحالی اور معاشی تباہی کی منظرکشی کر رہا ہے ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر

کراچی : ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نقشبندی مجددی الوری الازھری کی کراچی میٹرک بورڈ آفس میں‌ محفل میلاد میں شرکت.

کراچی میٹرک بورڈ آفس میں سالانہ میلاد کی محفل سے ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نقشبندی مجددی الوری الازھری نے خصوصی خطاب بھی کیا.

اپنے خطاب میں ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نقشبندی کا کہنا تھا کہ ‏خان کانیا پاکستان بدحالی اور معاشی تباہی کی منظرکشی کر رہا ہےابھی بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں اور نظام مصطفیٰﷺکے نفاذ کےلئےعملی اقدامات کرے. انکا مزید کہنا تھا کہ ملک وقوم کے مسائل کا حل صرف اورصرف نظام مصطفےٰﷺمیں ہی مضمر ہے. جب تک اس ملک میں حضورﷺکا نظام نافذ نہیں ہوگاعوام سوکھ کا سانس نہیں لے سکیں گے۔

اس موقع پر چیئرمین میٹرک بورڈ اور دیگر ممبران بھی موجود ہیں.

تعارف: ویب ڈیسک

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*