کرتارپور راہداری : بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کی پاکستان آمد

کرتار پور: پاک بھارت تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی، بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ کی وفد کے ہمراہ کرتارپور پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق بابا گرونانک کی 552ویں جنم دن کی تقریبات کا آغاز ننکانہ صاحب میں ہوگیا ہے، تقریبات کا آغاز سکھوں کی مذہبی رسم اکھنڈ پاٹھ سے کیا گیا، مرکزی تقریب 19 نومبر کو گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔

بڑی خبر یہ ہے کہ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ چرنجیت سنگھ کی وفد کے ہمراہ کرتارپور پہنچے ہیں جو کل ہونے والی مرکزی تقریب میں شریک ہونگے، وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر اعلیٰ کےدورےکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ چرن جیت سنگھ کےہمراہ ارکان بھارتی پنجاب اسمبلی بھی پاکستان آئینگے۔

رپورٹ کے مطابق مشہور سابق کرکٹر اور سیاستدان نوجوت سنگھ سِدھو بھی وفد کے ہمراہ کرتار پور پہنچ چکے ہیں، اس کے علاوہ وفد میں ڈپٹی وزیر اعلیٰ بھارتی پنجاب بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 19 نومبر سےکرتارپور راہداری کھولنے کا اعلان کیا تھا، اس حوالے سے ممبر پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی اندرجیت سنگھ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایک سال 10ماہ بعدبھارت نے راہداری کھولنےکا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کورونا کےباعث بھارت نے کوریڈور راستہ 16مارچ 2020سےبندکیاتھا اور بی جے پی کے سکھ ارکان پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندر مودی سے کرتارپور راہداری کھولنے کی درخواست کی تھی۔

باباگرونانک کےیوم پیدائش کی تقریبات17 سے26نومبرتک ہوں گی ، دنیا بھرسےسکھ یاتریوں کوتقریبات میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*