پاکستان فیڈرل یونین آف کالمسٹ کے زیراہتمام بلوچستان میں‌ یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

جھل مگسی (انور بلوچ) بلوچستان کے ضلع جھل مگسی میں پاکستان یونین آف کالمسٹ بلوچستان چیپٹر کی طرف سے بیادِ میر یوسف عزیز مگسی ایک روزہ تاریخ، ادب اور تعلیمی یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں بلوچستان کے مختلف مکتبِ خیال کے شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔

یوتھ کانفرنس کا مقصد ضلع جھل مگسی میں نوجوانوں میں تعلیمی مسائل، مختلف جامعات کے داخلہ اور اسکالرشپس کے بارے میں آگاہی دی گئی۔

یوتھ کانفرنس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا. پہلا سیشن تقاریر پر مشتمل تھا جس میں بلوچستان کے مصروف سیاسی و سماجی ادباء شعراء نے تقاریر کرکے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی اور کئی معلوماتی موضوعات پر گفت و شنید کیں۔ جس میں اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی، تاریخ و ثقافت پر لکھنے والے مصروف رائٹر پناہ بلوچ و دیگر معززین نے گفتگو کرکے بلوچستان کے ہیرو میر یوسف عزیز مگسی کی ابتدائی زندگی ، تعلیم اور قومی خدمات پر روشنی ڈالی۔

بعد ازاں بلوچستان کے مشہور اسٹیج ڈراما نگار اسکرپٹ رائٹر اے ڈی بلوچ نے بلوچستان کی لوک داستانیں اپنے فن کے ذریعے پیش کیا جس میں بلوچستان کی مشہور لو اسٹوری کے بادشاہ ہانی و شئے مرید کا ڈراما پیش کیا ۔

بعد ازاں بلوچستان چیپٹر کے صدر امین مگسی نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع جھل مگسی میں اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جس میں نوجوانوں کی تعداد سے اندازہ ہوا کہ ایسے تقریبات کی اشد ضرورت ہے جس میں نوجوانوں کو سیاست ، ادب ، صحافت، ثقافت اور زبان اور یہاں کی شخصیات سے متعلق معلومات فراہم کرنا چاہیے۔

جب تک قومیں تعلیم اور دیگر سرگرمیوں سے دور رہیں گی تب تک ان کے لئے کامیابی ایک خوب سا تعمیر ہوگی ۔

تقریب کے اختتام پر صدر بلوچستان چیپٹر امین مگسی نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا بہت جلد اس ڈویژن کے دیگر علاقوں میں تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*