پاکستان کی ترقی اور انصاف کی بلاتفریق فراہمی انکا وژن ہے : چیئرمین بیت المال لاہور
لاہور : چیئرمین بیت المال لاہور اور پاکستان تحریک انصاف لاہور کے نائب صدر طاہر رشید چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ملک میں قانون کی حقیقی حکمرانی اور بالادستی چاہتے ہیں ۔اور عوام کو انصاف کی بلاتفریق فراہمی کے خواہاں ہیں ۔
پاکستان تحریک انصاف لاہور آفس لارنس روڈ پر منعقدہ اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک اہم چیلنج ہے ، جس پر قابو پانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تمام تر توانائیاں بروئے کار لا رہی ہے اور انشاء اللہ بہت جلد مہنگائی پر بھی قابو پا لیا جائیگا ۔
انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور بے سہارا افراد کی بے لوث خدمت میری زندگی کی اولین ترجیح ہے ، قیادت کی طرف سے دی جانیوالی بطور چیئرمین بیت المال لاہور کو بطریق احسن سرانجام دینے کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھوں گا۔ اجلاس سے دیگر پارٹی قائدین نے بھی خطاب کیا جبکہ اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔