چیئرپرسن ڈاکٹر اے کیوخان ٹرسٹ ڈاکٹر دینہ خان کی قیصر امین بٹ کی رہائش گا ہ پر آمد

لاہور ( رانا علی زوہیب) چیئرپرسن ڈاکٹر اے کیوخان ٹرسٹ ڈاکٹر دینہ خان نے چیئرمین اے کیوخان ہسپتال الحاج قیصر امین بٹ سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے.

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کی تعمیر جلد مکمل کرنے پر زور دیا گیا۔چیئرپرسن ڈاکٹر کیوخان ٹرسٹ ڈاکٹر دینہ خا ن نے ہسپتال کی تعمیر کیلئے چیئرمین اے کیوخان ہسپتال الحاج قیصر امین بٹ کی خدمات کو بھی سراہا، جبکہ الحاج قیصر امین بٹ نے چیئرپرسن ڈاکٹر دینہ خان کو ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کے متعلق بریفنگ دی، اس موقع پر چیئرپرسن ڈاکٹر اے کیو خان ٹرسٹ ڈاکٹر دینہ خان کا کہنا تھاکہ اپنے والد محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مشن کو ہر ممکن طریقے سے شرمندہ تعبیر بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے اور ان کا مشن ہرصورت جاری رہیگا، چیئر مین ڈاکٹر اے کیوخان ہسپتال الحاج قیصر امین بٹ نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ تھے، ان کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

قیصر امین بٹ کا مزید کہنا تھاکہ ڈاکٹر دینہ خان کی جانب سے دی جانیوالی ذمہ داریوں کو باطریق احسن سرانجام دینے کیلئے تمام تر توانائیوں کو بروئے کار لایا جائیگا، اور ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اس انسانیت دوست پروجیکٹ کو اکتوبر 2022تک مکمل کرلیا جائیگا۔ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بیٹی دینہ خان کی سرپرستی میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے مشن کی تکمیل میری زندگی کا مقصد ہے۔ملاقات میں مامون قیصر بٹ،راجہ ارشد محمود، کرنل (ر) ارشد طاہر،حاجی محمد رفیق، ڈاکٹر الفت رسول، الحاج محمد نعیم چٹھہ، راؤ محمد اسلم، چوہدری رضا، مرزا حبیب جرال، ڈاکٹر وقار احمد نیاز اور کالم نگار مرزا رضوان سمیت بورڈز آف ڈائریکٹر ز کے ممبران بھی شریک تھے۔اس موقع پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*