لاہور : ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کو سامنے رکھتے ہوئے ایم پی اے رخسانہ کوثر نے مہنگائی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی.
قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کررہی ہے جسکی وجہ سے غریب عوام کی کمر ٹوٹ رہی ہے. قرارداد میں موقف اپنایا گیا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے اشیائے ضروریات میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ سے غریب عوام کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے .
قرارداد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں ہونے والا اضافہ واپس لیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں .