سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے چیئرمین نامزد، نوٹیفکیشن جاری

الحاج قیصر امین بٹ ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے چیئرمین نامزد

لاہور ( رانا علی زوہیب) سابق مشیر وزیراعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ کو ڈاکٹر عبدالقدیرخان ہسپتال کا چیئرمین نامزد کردیا گیا ہے،نامزد چیئرمین کے اعزاز میں ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال میں تقریب کا اہتمام کیا گیا.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق مشیر وزیراعلی پنجاب الحاج قیصر امین بٹ کا کہنا تھاکہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا عظیم مشن ہر صورت جاری رہیگا اور انشاء اللہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان ہسپتال کی تعمیر اکتوبر 2022تک مکمل کرکے آپریشنل کردیا جائیگا، انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی ملک وقوم کیلئے خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جاسکتا.

انکا کہنا تھا کہ انسانیت کی بے لوث خدمت ہی ہماری زندگی کا مقصد ہے، ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر شوکت ورک کاکہنا تھاکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے اس خواب کو شرمندہ تعبیر بنانے کیلئے مخیر حضرات کو بڑھ چڑھ کر ساتھ دینا ہوگا، ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال کو اکتوبر 2022تک مکمل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے جس کیلئے درددل رکھنے والے محب وطن پاکستانیوں کا ساتھ بے ضروری ہے، شوکت ورک نے نامزد چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ کو مبارکباد بھی دی.

نامزد چیئرمین الحاج قیصر امین بٹ کے اعزاز میں منعقدہ تقریب میں سہیل مغل، سعید احمد، محمد بنارس، سلیم الرحمن، صائمہ پروین، راحیلہ بانو، زنیرا عاصم، تہمینہ زاہد، ارسلان شفیق، مرزا حبیب جرال، اسد الرحمن، کالم نگار مرزا رضوان، تجمل انصاری، سید رضوان شمسی، سفیان شاہد، خضرحیات، محمد اعظم سمیت، ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ڈاکٹر اے کیو خان ہسپتال انتظامیہ شریک تھی۔ تقریب کے اختتام پر محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*