جبرظلم استحصال اور مہنگائی کے خلاف صدائے حق پارٹی کی صدا

کھوئی رٹہ (رانا علی زوہیب) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما اور ریاستی اداروں کی اصلاح کے محرک قیوم راجہ نے صدائے حق پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جو کرہشن، ریاستی جبر استعمال اور موت کو آوازیں دینے والی مہنگائی کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی۔

پارٹی نے احتجاج کاآغاز ڈڈیال آزاد کشمیر سے کیا۔ صدائے حق پارٹی کی کال ہر ڈڈیال شہر جام ہو گیا۔ احتجاج میں ہر خاص و عام اور بچوں ، بزرگوں، طلباء اور تاجران نے شرکت کی۔ بازار کے ایک کونے سے دوسرے کونے تک انسانی سروں کے علاؤہ کوئی چیز نظر نہیں آ رہی تھی۔ احتجاجی ریلی سے صدائے حق کے چیئرمین خواجہ افتخار احمد صدیقی، لالہ صدیق اور لطیف انور ڈار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب عوام کا پیمانہ صبر لبریز ہو چکا ہے۔ حکومت عوام کا مزید امتحان نہ لے۔ انہوں نے کہا کہ ریلی صرف ایک وارننگ ہے اگر حکومت نے جبر و استحصال ختم اور مہنگائی پر کنٹرول نہ کیا تو پھر عوام حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

مقررین نے کہا کہ حکومت نے آئے روز خورد و نوش کی قیمتوں میں ناقابل برداشت حد تک اضافہ کر کے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے اب اس پر مزید خاموشی بزات خود ایک جرم ہے۔ کھوئی رٹہ سے جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنما اور ریاستی اداروں کی اصلاح کے محرک قیوم راجہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ معاشرتی برائیوں اور حکومتی جبر جیسے مشترکہ دشمن کے خلاف سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر متحد ہو جائیں کیونکہ بائر سے کوئی قوت آکر انکا مقدر نہیں بدلے گی۔

تعارف: raztv

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*